برطانیہ:رونالڈو کی قمیتی گاڑی کئی گھنٹےکی لائن کے بعد بھی پیٹرول سے محروم

zk9A7oq.jpg


برطانیہ میں آئل ٹینکر ڈرائیورز کی کمی سے شروع ہونے والا پیٹرولیم مصنوعات کا بحران بڑھ رہا ہے، اس بڑھتے ہوئے بحران کے اثرات عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو پر بھی ہوئے ہیں، سات گھنٹے تک قطار میں لگے رہنے کے باوجود پیٹرول نہیں ملا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کی پانچ کروڑ مالیت سے زائد بینٹلے گاڑی اور رینج روور دونوں کے ڈرائیورز ایک پٹرول اسٹیشن پر سات گھنٹے تک قطار میں لگے رہے لیکن طویل انتظار کے باوجود پیٹرول نہیں مل سکا۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کا امیر ترین فٹ بالر بھی انگلینڈ میں حالیہ پیٹرول بحران کی وجہ سے اپنی گاڑیوں میں پیٹرول ڈلوانے سے قاصر رہا۔ برطانیہ میں پیٹرول بحران ڈرائیورز کی کمی کے باعث شروع ہوا۔ حکومت نے 5 ہزار غیر ملکی ڈرائیورز کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پیٹرول پمپس تک سپلائی کو جلد از جلد ممکن بنایا جا سکے۔

دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے بحران پر قابو پانے کے لیے فوج سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ وزراء اس ہفتے پٹرول اور ڈیزل کی فراہمی کے لیے فوجیوں کے بلانے کے مسودے پر غور کریں گے۔
 

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
Hahaha….What a non sensical news?
Jab petrol hay hi nahin to Renaldo ki 5 cror ki gari ho ya Queen ki 45 cror ki…..ya Boris ki motor cycle.
Kisi ko bhi nahin milay ga?….Ab is mein kia ?
 

Back
Top