
برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں اسکول کے طلبا سخت سردی میں باہر کھلے آسمان تلے نماز پڑھنے پر مجبور ہو گئے، ویڈیو وائرل ہونے پر اسکول انتظامیہ نے معافی مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق مانچسٹر کے اولڈیم اکیڈمی کے طلبا کی اسکول کے باہر آسمان تلے نماز ادا کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی جس کے بعد اسکول انتظامیہ شدید تنقید کا شکار ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک طالب علم نے بتایا کہ اسکول کے ایک استاد نے انہیں جمعہ کی نماز ’نماز روم ‘ میں ادا کرنے سے منع کیا اور باہر جا کر نماز پڑھنے کا کہا، جس پر طلبا اسکول کے باہر سڑک پر نماز پڑھنے پر مجبور ہوئے۔
https://twitter.com/x/status/1466710348849889283
ایک اور طالب علم کا کہنا تھا کہ اسکول میں طلبا کے لیے نماز کا کمرہ کافی عرصے سے موجود ہے جہاں تمام مسلمان طلبا نماز کی ادائیگی کرتے تھے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اسکول انتظامیہ کو خاصا تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
مقامی کونسل کی رکن عروج شاہ کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر اسکول انتظامیہ سے بات کی جس کے بعد اسکول انتظامیہ نے بچوں کے والدین سے معافی مانگ لی ہے۔ اسکول انتظامیہ نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز بھی کردیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9oldacnama.jpg