
بختاور بھٹو زرداری نے اپنے پہلے بیٹے میر حاکم محمود چودھری کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کر دی۔ ان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے نے تھوڑی سی آنکھیں کھول رکھی ہیں۔
تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بختاور کا بیٹا خوبصورت اور بالکل تندرست ہے۔ کیپشن میں انہوں نے بتایا کہ یہ تصویر 17 اکتوبر کو لی گئی تھی جب میر حاکم محمود چودھری کی ابھی ایک ہفتے کے ہوئے تھے۔
یاد رہے کہ بختاور بھٹو زرداری کی شادی 29 جنوری کو بلاول ہاؤس کراچی میں پاکستانی نژاد دبئی کے صنعت کار محمود چودھری کے ساتھ ہوئی تھی۔کورونا کے باعث نکاح کی تقریب کو محدود کیا گیا تھا۔
نکاح کی تقریب میں بھٹو و زرداری خاندان اور محمود چودھری کے رشتے دار شریک ہوئے،شادی کی تقریبات کا آغاز محفل میلاد سے کیا گیا تھا۔ بختاور بھٹو کی رسم حنا کی مرکزی تقریب 27 جنوری کو ہوئی تھی جبکہ 28 جنوری کو بھی سندھی و بلوچی رسومات کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
بختاور بھٹو کے شوہر محمود چوہدری کے والد یونس چوہدری کا خاندان متحدہ عرب امارات میں مقیم ہے جہاں محمود تعمیرات، فنانس اور ٹیکنالوجی کے کاروبار سے منسلک ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bakhtawr.jpg
Last edited: