
ایک طرف عوام مہنگی بجلی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں تو وہیں دوسری طرف انکشاف ہوا ہے کہ بجلی کی مختلف تقسیم کار کمپنیوں کے اہم عہدیداران کا تعلق ن لیگ سے ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں ایک طرف عوام مہنگی بجلی اور بھاری بلوں سےپریشان ہے اور وہیں یہ واپڈا اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ملازمین کو ملنے والی مفت بجلی کی سہولت واپس لینے کے مطالبات سامنے آرہے ہیں،ایسے میں ایک اہم انکشاف ہوا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں بڑے بڑے عہدوں پر سیاسی شخصیات یا ان کے منظور نظر افراد براجمان ہیں۔
اس حوالے سے احمد وڑائچ نے مختلف تقسیم کار کمپنیوں کے اعلیٰ عہدوں پر موجود افسران کے ن لیگ سے تعلقات کی تفصیلات شیئر کی ہیں۔
فیصل آباد الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ملک محمد تحسین اعوان ن لیگ سے وابستہ ہیں اور پی پی 52 سے مسلم لیگ ن کے سابق ٹکٹ ہولڈر رہ چکے ہیں۔
بورڈ آف ڈائریکٹرز کے بقیہ اراکین حمیر روکھڑی ن لیگ کےسابق رکن قومی اسمبلی ہیں، افتخار انصاری کاتعلق بھی ن لیگ سے ہے جبکہ راجا امیر حمزہ راجا ریاض کے بھانجے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1697222954105647223
ملتان الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز سردار جمال لغاری ہیں جن کا تعلق ن لیگ سے ہے، بورڈ کے رکن نوازش پیرزادہ ن لیگی رکن قومی اسمبلی عبدالرحمان کانجو کے کزن ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1697222958853636254
آئیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین قمر الاسلام راجا ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی رہ چکے ہیں، جبکہ میجر(ر) طاہر اقبال بھی ن لیگ کی ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1697222961894449599
اسی طرح ن لیگ کے سابق رکن پنجاب اسمبلی حافظ نعمان کو لاہور الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ میں چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز تعینات کیا گیا ہے، بورڈ کے دیگر ارکان میں سابق ایم پی اے غیاث الدین، سائرہ افضل تارڑ کے کزن احمد بخش تارڑ بھی شامل ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1697222965388259738
گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز شعیب بٹ ن لیگ کے سٹی صدر یوتھ ونگ ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1697222968257188202
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pml1n11h11.jpg