
کراچی کی تاجر برادری نے وزیراعظم شہباز شریف کو تجویز دی ہے کہ اگر بجلی سستی ہوجائے تو ایکسپورٹس کو 6 ارب ڈالر تک پہنچادیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایک روزہ دورہ کراچی کے دوران کراچی پورٹ ٹرسٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر وزیراعظم کو نیشنل فلیگ کیریئر اور بندرگاہوں پر بریفنگ دی گئی۔
دورے کے دوران وزیراعظم نے کراچی کی تاجر برادری سے بھی ملاقات کی جس میں تاجروں نے وزیراعظم کو شپنگ لائنز اور کراچی پورٹ کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا، اس موقع پر وزیراعظم نے بندرگاہ پر کلیئرنس میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تاجروں کے مسائل کو جلد حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
تاجروں نے وزیراعظم کو تجویز دی کہ اگر بجلی کی قیمت کم کردی جائے تو ایکسپورٹس کو 6 ارب ڈالر تک پہنچادیں گے، ایکسپورٹس میں اضافے ہونے سے بیرونی قرضے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف نے ایک موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورٹ قاسم پر ایل این جی جہازوں کی فیس کو کم کیا جائے اور اس فیس کو بین الاقوامی سطح پر رائج ریٹس کے مطابق مقرر کیا جائے، کراچی پورٹ ریلوے کے ذریعے سامان کی ترسیل کی صلاحیت کو بڑھائے، کسٹم کلیئرنس میں لگنے والے وقت کو کم کرنے کیلئے پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ پر جدید مشینری کی تنصیب کی جائے۔
https://twitter.com/x/status/1810265048742547675
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1bijlisastikarein.png
Last edited by a moderator: