بال دھونے سے پہلے مفید مشورے

famamdani

Minister (2k+ posts)


برمنگھم (نیوز ڈیسک) خوبصورت اور چمکدار بالوں کا حصول سب کی خواہش ہوتی ہے اور اس کیلئے مہنگی سے مہنگی مصنوعات کا استعمال بھی کیا جاتا ہے، لیکن اگر آپ نہانے سے پہلے کچھ عام دستیاب اشیاءکو بالوں میں لگالیں تو باآسانی انہیں بہترین دلکشی کا نمونہ بناسکتے ہیں۔
٭ نہانے سے پہلے بالوں میں تیل لگانا بہت مفید ہے لیکن اگر ایک سے زائد تیل مکس کرلئے جائیں جیسا کہ سرسوں کا تیل، بادام کا تیل یا زیوتون کا تیل تو افادیت بڑھ جاتی ہے اور بالوں کو مضبوط اور صحتمند رکھنے کیلئے آپ اسی تیل میں وٹامن کے کیپسول بھی شامل کرسکتے ہیں۔
٭ دھونے سے پہلے بالوں میں دہی اور انڈہ لگانے سے بال ملائم اور چمکدار ہوجاتے ہیں۔
٭ بالوں کو تروتازہ کرنے کیلئے نہانے سے پہلے شہید اور دہی کے آمیزے سے مالش کریں۔
٭ بے رنگ اور خشک بالوں سے نجات کیلئے کیلوں کا لیپ استعمال کریں۔ اسے بنانے کے لئے دو کیلے اچھی طرح مسل لیں اور اس میں دو چمچ مایونیز اور ایک چمچ زیتون کا تیل مکس کرلیں اور تقریباً ایک گھنٹے تک بالوں پر لیپ کرکے رکھیں اور پھر دھولیں۔
٭ بالوں کو چمکدار، ملائم اور مضبوط کرنے کیلئے آپ چنے کا لیپ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ اسے بنانے کیلئے تین چمچ کالے چنے رات بھر بھگوکر رکھیں۔ اگلے دن انہیں اچھی طرح پیس لیں اور اس میں ایک انڈا پھنٹ کر ڈالیں اور دہی کا ایک کپ اور لیموں کے رس کا ایک چمچ بھی شامل کرلیں۔ سب چیزوں کو اچھی طرح مکس کرکے ایک گھنٹہ تک بالوں میں لگا دہنے دیں اور پھر دھولیں۔ مندرجہ بالا تمام اشیاءکا استعمال بال دھونے سے پہلے کریں۔
 
Last edited by a moderator:

sarbakaf

Siasat.pk - Blogger
Re: Hair care before wash..........................

نواز کو یہ مشورہ دو
اب جا کر نقلی بال دھو کر دن گزرے

مریم بالوں پر تیل لگاتے ،

شہباز کنگھی کرے

حمزہ چٹیا بنائی اور راحیل شریف نلہا دلہا کر پھانسی لگا دے
 

Believer12

Chief Minister (5k+ posts)
Re: Hair care before wash..........................

(serious)سر پر کیلے کا پیسٹ لگانے سے سر تلکنا ہوجاتا ہے اسلئے احتیاط سے چلیں
 

frenes

Chief Minister (5k+ posts)
اوہ پائی جی. اتنی مشقت سے گنج بہتر ہے
یہ رولا صرف "ویاہ " سے پہلے تک ہوتا ہے
 

Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
یہ چونچلے صرف امیروں کے ہیں۔ انڈے کیلے وغیرہ کھانے کو ملنے مشکل ہیں، بالوں میں کون لگاتا پھرے۔
 

Humi

Prime Minister (20k+ posts)
Re: Hair care before wash..........................

(serious)سر پر کیلے کا پیسٹ لگانے سے سر تلکنا ہوجاتا ہے اسلئے احتیاط سے چلیں

ab woh zamanay gaayay jab log sir kay bul chala karta thay...[hilar]