باغی داغی اور چاغی پارٹ 2

Haidar Ali Shah

MPA (400+ posts)
گزشتہ سے پیوستہ

جن دنوں فوجی بھائی جاوید ہاشمی کو محب وطن بنانے کی چکر میں اسکی کھال کھینچ رہے تھے. انہیں دنوں شریف لندن میں سر پر سونا یوریاں کی مدد سے زلفیں کاشت کرکے جدہ میں اپنی*"کمائی" کو "اب زم زم" سے دھو رہے تھے. باغی نے شریف کی اقتدار میں واپسی کے بعد انقلابی کو جوائن کرلیا. لیکن وہاں کئی مینڈک باغی کے طرز سیاست سے خوش نہیں تھے.

( ان میں سرفہرست باغی ہی کے سوہن حلوہ والے شہر سے تعلق رکھنے والے ایک برساتی مینڈک* کی ہےجسکے اباؤ اجداد انگریزوں کے چہیتے تھے) انقلابی پارٹی میں خان کے علاوہ باغی کے سیاسی "قدکاٹ" کا کوئی ادمی موجود نہیں تھا اور شاید یہی سبب بنا حسد کے اس سمندر کا. کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ "باغی" پیسوں کیلئے "داغی" ہو گیا تھا میرا ان حضرات سے ایک سوال ہے کیا مشرف حکومت نے باغی کو کوئی آفر نہیں کی تھی؟ کیا مشرف کے سیاسی ساتھی "احرام" باندھ کر کھجور اور زم زم سے گزارا چلا رہے تھے؟

خان نے شیخ آف لال حویلی کے مشوروں میں آکر ایک مخلص ادمی کو کھو دیا. لیکن یہ خان کی "واحد" غلطی نہیں ہے.) ویسے بھی انسان غلطیوں کا پتلا ہیں. جاوید ہاشمی تھرڈ ایمپائر کے حق میں نہیں تھا اسکی وجہ شاید وہ تلخ تجربات تھے جو صرف وہ سہہ چکے تھے خان؛ رشید اور مخدوم نہیں. تھرڈ ایمپائر انگلی اٌٹھا نہیں سکے. اب تو سنا ہے تھرڈ ایمپائر کے ساتھ ساتھ فیلڈ ایمپائرز بھی شریفوں کے شرافت کے قائل ہیں.

باغی داغی بن چکا ہے اب کوئی بھی "ایرا غیرا" داغی کے سیاست کو چاغی کے پہاڑوں کیطرح ہلا سکتا ہے. انقلابی بچوں نے سوشل میڈیا میں باغی کو اتنا بدنام کر دیا ہے کہ موصوف اتنی قربانیوں کے بعد بھی اپنا آبائی سیٹ* نہیں جیت سکتے.

کسی نے خوب کہا ہے بد اچھا بدنام برا. جاوید ہاشمی کی سیاست کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہاں امیر مقام؛ دانیال عزیز؛ فواد چودھری اور شاہ محمود قریشی بن کر تو رہا جا سکتا ہیں لیکن باغی کی طرح سسٹم کے خلاف کھڑا ہونا پڑا تو اکیلے چلنا پڑے گا. جاوید ہاشمی کی سیاست تیسری دنیا کی"جمہوری" معاشروں کی ہلکی سی جھلک ہیں۔ یہاں سر جھکا کر ہی جیا جا سکتا ہے جو سر اٹھائیگا اسکی سیاست اور قربانیاں "داغی" ہو جائیگی. پارٹی جمہوریت آج بھی شریفوں؛ عمرانیوں؛ ذرداریوں اور چوہدریوں کی گھر کی لونڈی ہیں
.
نوٹ. سیاست ڈاٹ پی کے والے میرے خیالات سے سو فیصد متفق ہے
 
Last edited by a moderator:

Haristotle

Minister (2k+ posts)
عزیز من کی پسند دیدگی کی سند گویا پوری برادری کی سند ہے، لہٰذا آپ کے نوٹ پے کوئی اعتراض نہی مندراجات کے بارے میں میں کچھ نہی کہ سکتا
 

ahmedameen786

Politcal Worker (100+ posts)

بھائی آپ کی تحریر کو خوب غور سے پڑھا عش،عش کر اٹھا یہاں میں یہ کہے بنا نہیں رہ سکتا
کیا فضول اور واہیات تھریڈ ہے
بھائی لکھنے سے پہلے اپنی دوائی ضرور کھا لیا کرو اگر کھا کر لکھا ہے تو دوا کی مقدار دوگنی کرلو مگر حکیم کے مشورہ سے
 

asadrehman

Chief Minister (5k+ posts)
داغی صاحب شریفوں کے پالتو تھے اور ان کی حرکتوں نے ثابت کر دیا انہیں عزت کی کھیر ہضم نہیں ہوئی۔ جو کھیر وہ خود ہضم نہیں کر سکے، وہ آپ ان کو جتنا مرضی ہضم کروا لیں وہ داغی اور صرف داغی ہی رہے گا۔
 

mhafeez

Chief Minister (5k+ posts)
ھاشمی صآحب پہلے بھی آبائ نشست سے نہیں جیت سکتے تھے ، انہیں لاھور یا پنڈی کی محفوظ نشستوں سے جتایا جاتا تھا ، ٢٠١٣ میں انہیں ہرانے والے مقابلے کی بجائے ساتھی تھے
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
ہاس عظیم ہیرو کے وہ ثبوت جن کو دیکھ کر خود خان بھی چکرا گیا تھا نہ خان نے نہ کبھی خان کی پارٹی سے کسی کو بولنے کی اجازت ملی اس نے خود اپنی آنکھوں سے دیکھ تھے اور خان کا ظرف ہے کے وہ جاوید ہاشمی کے خلاف ایک لفظ تک نہیں بولا.
شاہ صاحب نے کچھ زیادہ ہی اب زم زم سے دھو دیا خان کے قد کا ٹھ والا آدمی جب اس کی پارٹی ٹکٹ پر جیت کر پارلیمنٹ میں جا کر تقریر نواز شریف کو لیڈر کہ کر کرے جس کی پارٹی وہ چھوڑ کر اس لئے آیا تھا کیوں؟
اگر وہ اس کا لیڈر تھا تو اس کی پارٹی میں رہ کر جدوجہد کرتا اس کی کے خلاف

 
Last edited:

janijoker

Minister (2k+ posts)
​کم بخت برگر پارٹی کے نصیب میں فواد چوہدری، اشرف سوہنا ،راجہ ریاض جیسے لوٹے اور علیم خان اور جہانگیر ترین جیسے کرپٹ اور مافیا ڈان ہیں ، جاوید ہاشمی جیسا قربانیاں دینے والا سیاست دان نہیں۔
 
Last edited:

Haristotle

Minister (2k+ posts)
​کم بخت برگر پارٹی کے نصیب میں فواد چوہدری، اشرف سوہنا ،راجہ ریاض جیسے لوٹے اور علیم خان اور جہانگیر ترین جیسے کرپٹ اور مافیا ڈان ہیں ، جاوید ہاشمی جیسا قربانیاں دینے والا سیاست دان نہیں۔

دکھ جھیلے بی فاختہ اور کوے انڈے کھا ئیں،
اپنا کھویا ہوا عظیم مقام لینے ہی تو نواز شریف مد ظلہ کے حضور پیش ہوے ہیں
 

Haidar Ali Shah

MPA (400+ posts)
کل سے اس انتظار میں ہوں کہ کوئی حضرت باغی سے داغی ہونے پر روشنی ڈالےگا لیکن ہمیشہ کیطرح یہاں بھی اندھیرا ہے
 

Back
Top