Zia Hydari
Chief Minister (5k+ posts)
بابا شیر میاں
آداب
امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے، میں خیریت سے نہیں ہوں، میرا پاجامہ لیک ہوجاتا ہے، لوگوں کے سامنے شرمندہ ہونا پڑتا ہے، کسی نے مشورہ دیا ہے کہ کسی آف شور کمپنی کا پیمپر استعمال کرو، اس سے لوگوں کو بیماری کا پتہ نہیں چلے گا۔
بابا جی شیر بنو شیر، یہ کیا آپ لطیفے سنانے لگے ہو، اپکی زندگی کے تجربات سے مجھ کو کیا فائدہ ہوگا، تیسری بار حکومت میں آئے ہو، لیکن کوئی ٹرم پوری نہ کرسکے ہو، مسخروں کو منشیوں کو آپ نے وزیر بنایا ہوا ہے، جن کا کام آپ کو لطیفے سنا سنا کر خوش کرنا ہے، اتنے عرصے میں تو کئی اور لطیفوں نے جنم لے لیا ہو گا
چلئے میں بھی آپ کو ایک لطیفہ سنا دیتا ہوں۔تاکہ آپ نصیحت پکڑیں آخر کو آپ ہی اس قوم کا مستقبل ہیں، مگر یہ قوم ہی بدقسمت ہے کہ اس کو اچھا حکمران نہیں ملتا ہے۔
"آپ کی شادی اسی سال متوقع هے."نجومی نے لڑکی سے کہا. "هاں میرے لئے میرے ماموں کے بیٹے کا بھی رشته هے اور چچا کے بیٹے کا بھی. جانے کون خوش قسمت هو گا!"لڑکی نے کها. " آپ کی شادی چچا کے بیٹے سے هو گی اور ماموں کا بیٹا خوش قسمت هو گا." نجومی نے انکشاف کیا.
آج کل چچا کا بیٹا بہت پرپرزے نکال رہا ہے، ڈر ہے کہ وہ باجی کو کوئی نقصان نہ پہنچادے، اس سے ہشیار رہنا کا ہے۔اب کیا عرض کروں اس قوم کو ذرا عقل نہیں ہے، ہمیشہ یہود و ہنود کی سازش کا شکار ہو جاتی ہے، یہ پانامہ لیکس مسلم امہ کے حکمرانوں کے خلاف، یہود کی سازش ہے، آپ ذرا نہ گھبرائیں اور کسی بھی جج سے تحقیقات کروا لیں اس کے بچوں کو خوش کردیں اور اپنا مستقبل خوشگوار کرلیں۔
کرو مہربانی تم اپنی عدلیہ پر
جج مہربان ہوگا اہل شریفہ پر
فقظ
ضیاءحیدری
- Featured Thumbs
- http://apkatv.com/wp-content/uploads/2013/11/nawaz-sharif1.jpg
Last edited: