
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ سخت بیان نے بین الاقوامی سطح پر تشویش کو بڑھا دیا ہے۔ ٹرمپ نے واضح دھمکی دی ہے کہ اگر ان کی 20 جنوری کی تقریب حلف برداری سے پہلے یرغمالیوں کو رہا نہ کیا گیا تو مشرق وسطیٰ کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ یرغمالیوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ان مظالم کے ذمہ داروں کو ایسا سبق دیا جائے گا جو امریکی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں دیا گیا۔انہوں نے انسانیت کے خلاف جرائم کے مرتکب افراد کو سخت سزا دینے کا عندیہ دیا۔
دوسری جانب نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر جوبائیڈن کو صدراتی اختیارات استعمال کرتے ہوئے اپنے بیٹے کے جرم کو معاف کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا کہ بائیڈن نےبیٹےکومعافی دےکرانصاف کاقتل کیا۔
https://twitter.com/x/status/1863814535972602106
نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوال کیا کہ کیا جوبائیڈن کی طرف سے اپنے بیٹے کی سزا کو دی گئی معافی 6 جنوری کے ملزمان کے لیے بھی ہوگی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ برسوں سے متعدد امریکی شہری کیپیٹل ہل عمارت پر حملے کے الزام میں یرغمال ہیں۔ کیا انھیں بھی معافی مل جائے گی۔
ٹرمپ نے جوبائیڈن کو اس بات پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا کہ انھوں نے متعدد بار اپنے بیٹے کی سزا کو معاف نہ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن جاتے جاتےسزا معاف کرگئے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/hunti1hh11i.jpg