ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قتل میں بیٹی اور آشنا گرفتار

bethi1h2h223.jpg


خیر پور میں ایک ہی خاندان کے 13افراد کی ہلاکت کے کیس میں پولیس نے بچ جانے والی بیٹی اور اس کے دوست کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 17 اگست کو خیر پور کے علاقے پیر جو گوٹھ میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد کی ہلاکت کا ڈراپ سین ہوگیا ہے، پولیس نے 13 افراد کے قتل میں اسی خاندان کی بیٹی اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیاہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نے پسند کی شادی نا کروانے پر کھانے میں زہر ملا کر پورے خاندان کو موت کی نیند سلادیا، ملزمہ شائستہ اور اس کے ساتھی امیر بخش بروہی نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1843164228624224559
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان آپس میں پسند کی شادی کرنا چاہتے تھے مگر خاندان والے رضامند نہیں تھے،ملزمان نے آٹے میں زہر ملا کر خاندان کے افراد کو قتل کرنے منصوبہ بنایا۔

ملزمہ شائستہ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ امیر بخش ہی زہر لے کر آیا،ہلاک ہونے والوں میں لڑکے کا باپ اور بھائی شامل تھے، حالانکہ لڑکنے نے اپنے والد اور بھائیوں کو چچا کے گھر کھانا کھانے سے منع بھی کی تھا، مگر وہ دونوں بچ نا سکے اور لڑکی کے والدین اور 8 بہن بھائیوں کے ساتھ ہی جاں بحق ہوگئے۔

یادرہے کہ 17 اگست کو خیر پور میں محنت کش گل بیگ اپنی بیوی 8 بچوں، بھائی اور ایک بھتیجے کے ہمراہ زہریلا کھانا کھانے سے جاں بحق ہوگیا تھا،پوسٹ مارٹم کی رپورٹ میں مقتولین کی موت کی وجہ زہر کو قرار دیا گیا ، پولیس نے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا تھا۔
 
Last edited by a moderator: