
پاکستانی کرنسی میں مسلسل گراوٹ کےبعدرواں ہفتے استحکام آنا شروع ہوا ہے جس کےبعدڈالر کے سستا ہونے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے روپےکی قدرمیں6اعشاریہ 40 فیصد اضافہ ہواہے،اس دوران امریکی ڈالر سمیت دیگر غیرملکی کرنسیاں بھی سستی ہوئی ہیں، ایک ہفتےکے دوران انٹربینک میں امریکی ڈالرمجموعی طور پر 15روپے30 پیسے سستا ہوا ہے۔
اس ہفتے کے آغاز میں امریکی ڈالر239روپے37 پیسے کی سطح پر تھا جو کمی کے بعد 224روپے 4پیسے کی سطح پرآگیا ہے،اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کے ساتھ ایسی ہی صورتحال دیکھی گئی ۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر ہفتے کے شروع میں 248 روپےمیں فروخت ہورہا تھا جو 26روپے کمی کے بعد 226 روپے تک آگیا ہے۔
دیگر کرنسیوں میں یورو کی قدرمیں ساڑھے 26روپےکم آئی اور یورو226روپے میں فروخت ہوا،برطانوی پاؤنڈ30 روپے سستا ہونے کےبعد 270 روپے اور اماراتی درہم ساڑھے 6 روپےکمی کے بعد 60 روپے 80 پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہورہا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12dollarpriceinaweek.jpg