
ڈاکٹر مراد راس اور فیض اللہ کموکا ایک پریس کانفرنس کرکے بری۔۔ماریہ میمن نے 9 مئی کے حوالے سےانتہائی اہم سوالات اُٹھا دیے
ماریہ میمن کا کہنا تھا کہ مراد راس اور فیض اللہ کموکا کا نام پی ٹی آئی کے ان رہنماؤں میں تھا جو مبینہ طور پر 9 مئی کے واقعات میں ملوث تھے ، مراد راس نے چار ٹی وی شوز میں شرکت کی لیکن انہیں گرفتار نہیں کیا گیا شاید اس کی وجہ پریس کانفرنس ہو
https://twitter.com/x/status/1665408823115366402
ماریہ میمن نے مزید کہا کہ آئی جی پنجاب کی پریس کانفرنس کے مطابق مراد راس صاحب کا نام بھی ملزمان لسٹ میں شامل ہے۔۔23 فون کالز کے باوجود مراد راس صاحب نہ تو گرفتار ہوئے بلکہ پریس کانفرنس کرنے بعد بطور آزاد شہری مختلف ٹیلیویژن شوز پر دکھائی دیتے ہیں۔۔
https://twitter.com/x/status/1665337904334270465
انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا باقی ملزمان کے لئیے بھی مطلوبہ سہولت میسر ہونے کے امکانات ہیں؟
ماریہ میمن نے مزید کہا کہ فیض کموکہ صاحب بھی 54 کالز کے باوجود پریس کانفرنس کرنے کے بعد قانون کے شکنجے سے آزاد ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1665347390440628225
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/prhiaahsia.jpg