Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
یقین کریں یا نہ کریں مگر 4 سال قبل اس امریکی خاتون کیٹی بولڈن کا وزن 130 کلو گرام سے زائد تھا اور ان کی حالت کافی خراب تھی۔
مگر صرف ایک عام عادت کو اپنانے سے ان کی زندگی بدل کر رہ گئی۔
ایک انٹرویو کے دوران امریکی ریاست الینواس سے تعلق رکھنے والی خاتون نے اس راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا، '2013 میں میرا وزن 130 کلوگرام کے قریب پہنچ چکا تھا اور ڈاکٹروں نے بڑھتے وزن کی وجہ سے بانجھ پن، ذہنی بے چینی، ڈپریشن اور موتیا وغیرہ کی تشخیص کرچکے ہیں اور وہ وقت تھا جب میں نے فیصلہ کیا مجھے وزن کم کرنے کی ضرورت ہے، میں زندگی کو بدلنے کے لیے سنجیدہ ہوگئی'۔
اس کا آغاز انہوں نے ایک عادت کو اپنا کر کیا اور وہ تھا دوڑنا یا جوگنگ۔
آغاز میں ان کے لیے تیس سیکنڈ سے زیادہ دوڑنا بھی ممکن نہیں تھا مگر بتدریج اس میں بہتری آنے لگی۔
اسی طرح انہوں نے ویٹ لفٹنگ اور غذائی کیلوریز پر نظر رکھنا بھی شروع کیا۔
اب چار سال بعد ان کا وزن 68 کلو تک کم ہوچکا ہے اور زندگی میں نمایاں تبدیلی آچکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ ہفتے میں چار بار تین سے چھ میل تک دوڑتی ہیں اور یہ عادت انہیں موٹاپے سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوئی۔
https://www.dawnnews.tv/news/1068463/

- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/COdRukx.jpg