ایک زبردست تحریر روشنی گھرمیں حیض مظاہرہ 

Razzi

MPA (400+ posts)

س پیٹریشیا فاسٹر ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ عیسائی خاتون تھیں۔ وہ نائیجیریا کی وفاقی وزارت میں ایک اہم عہدے پر فائز تھیں ۔ شادی نہ کی تھی سو بوڑھی ہوکر بھی مس کہلاتی تھیں ۔مس پیٹریشا کی اسی وزارت میں ایک پاکستانی پروفیسر بھی کام کرتے تھے ۔ پروفیسریحیٰ صاحب، جوپنجاب یونیورسٹی میں شعبہ ٔ اسلامیات کے جید سکالر تھے اور ان دنوں ایک معاہدے کے تحت نائجیرین حکومت کے مہمان تھے۔ بعد ازاں آپ نائجیرین یونیورسٹی میں اسلامی شعبہ کے چئیرمین بھی رہے۔ بہرحال وزارت کے انھی دنوں کی بات ہے۔ ایک دن مس پیڑیشیا پروفیسرصاحب سے کہنے لگیں ، مسٹر پروفیسر! کیا آپ نہیں سمجھتے کہ اسلام ایک متشدداور خواتین کے بارے میں سخت رویہ رکھنے والا مذہب ہے؟ دراصل مس پیٹریشیاکی اسلام کے بارے میںمعلومات عموماً ویسی ہی تھیں، جیسی مستشرقین کی بدولت غیر مسلموں کی ہوا کرتی ہیں۔ سو آج موقع پاکر مس پیٹریشیااپنے ایک ساتھی مسلمان پروفیسرسے اس کی وضاحت چاہ رہی تھیں۔

پروفیسر صاحب نے مس پیٹریشیاکا الزام تحمل سے سنااوربات کو دلائل سے واضح کرنے کا فیصلہ کیا۔ کہنے لگے،مس!میں جواب ضرور دوں گا مگرکیا میں آپ سے بھی کچھ پوچھ سکتاہوں ؟ کیوں نہیں ؟ پیٹریشیافاسٹر نے دلچسپی سے ہمہ تن گوش ہوتے ہوئے کہا۔پروفیسر صاحب نے کہنا شروع کیا۔جیسا کہ سبھی جانتے ہیں ،خواتین پر مہینے میں طبعی اعتبار سے کچھ خاص ایام آتے ہیں۔آپ یہ بتائیے کہ ان ایام میں خواتین طبی اور سائنسی اعتبار سے کیسا محسوس کرتی ہیں؟خاتون نے فی الفور جواب دیا Uneasyness!(بے آرامی اوراذیت) ۔ درست !پروفیسر صاحب نے مزید کہا۔ اب آپ صرف اتنا بتا دیجئے کہ عیسائیت نے عورت کی ا س اذیت کو محسوس کرتے ہوئے اس مشکل وقت میں صنفِ نازک کیلئے کیا ریلیف پیکج آفر کیاہے؟ اس سوال پروہ محترمہ سوچنے لگیں ۔ سوچتی رہیں اور بالآخر سر جھکاتے ہوئے مضمحل لہجے میںبولیں کچھ نہیں ! اس پرپروفیسر صاحب گویاہوئے ۔اب آپ اس سلسلے میں اسلام کی سنئے ، پہلی بات تو یہ کہ اسلام نے عورت کے اس درد کو محسوس کرتے ہوئے اس کا اعتراف قرآن مجید میں کیا۔ پھر عین وہی لفظ بولے جو آج کی اس صدی میں ایک غیرمسلم عورت خود اپنے لئے پسند کر رہی ہے ،

قرآن مجید نے مرد کو بتایاکہ اس حالت میں عورت کواذیٰ یعنی ایک اذیت و تکلیف اور uneasyness کی کیفیت درپیش ہوتی ہے سو ایسے میں یہ عورت عمومی نہیں تمھارے خصوصی سلوک کی مستحق ہوجاتی ہے ۔یہی نہیں، خو د شریعت بھی عورت کی اس تکلیف کے لئے ایک قدم پیچھے ہٹ گئی ۔وہی نماز کہ جس کا ترک شریعت میں کفر تھا، وہ اس عورت کی اذیت کے احترام میںان دنوں اسے معاف کردی گئی ۔ روزے بعد میں کسی وقت رکھنے کی اجازت دے دی گئی۔ پھریہ بھی خیال فرمایاکہ اس معاملے کی بناپر کوئی اسے ہرٹ بھی نہ کرے ۔چنانچہ جب پتا چلا کہ سیدنا عبداللہ بن عباسؓ نے ان ایام میں اپنی بیوی کا بستر کمرے سے باہر لگادیا ہے تورسولِ رحمتؐ نے انھیں بلا کے سمجھایاکہ بیوی سے یہ بے رخی کیوں ؟ ایسے میں تو یہ قدرے اور محبت و سلوک کی مستحق ہونی چاہئے ۔اس سلسلے میں مزید فرمایا، ان حالات میں سوائے خصوصی تعلقات کی استواری کے عورت سے کسی قسم کی دوری اختیار نہ کی جائے وغیرہ وغیرہ۔ یہ سب سن کر اس خاتون کی آنکھیں کھل گئیں۔ اب مس پیٹریشیا فاسٹرششدر تھی اور ایک مسلم سکالر کے سامنے عیسائیت کی اعلیٰ تعلیم یافتہ خاتون گنگ تھی۔گویااسلام کے سامنے آج پوری عیسائیت چپ تھی۔

کیاکوئی ہے جو ہماری ان بچیوں کو مخاطب کرکے کہے کہ اے گل ِبرگ کے روشنی گھرمفہوم کے تعلیمی ادارے میں ایک خاص قسم کے مظاہرے کرتی ہماری بچیو! تم نے یہ کہانی نہیں سنی ہوگی۔ تم نے اس باب میں اسلام کی روشنی بھی نہیں جانی ہوگی۔ عین انھی ایام میں اپنی پیاری بیوی سیدہ عائشہ ؓکی دلجوئی کے لئے روارکھے گئے رسولِ رحمت ؐکے تعلیمی مظاہر بھی تم نے ہر گز نہ جانے ہوں گے۔ مثلاًسیدہ نے بتایا۔ عین انھی ایام میں ،میں مشروب پی کے برتن رسول اللہ ؐ کو دے دیتی ۔ آپ اسی مشروب کو،اس برتن کی ٹھیک اسی جگہ سے نوش فرماتے جہاں سے میرے لبوں نے چھوا ہوتا۔اور بھی بہت سی باتیں سیدہ بتاتی ہیں ۔ساری باتیں کالم میں بھلاکہاں سما سکتی ہیں۔تم نے بہرحال نادانی میں یہ مظاہرہ کیا ۔ جو تمھیں بتایا یاسمجھایا گیا اسی کے تناظر میں تم نے جو کیا سو کیا۔تمھیںاعتراض ہواکہ دکاندار تمھارے خاص ایام کاسامان خاکی لفافے میں ڈال کے کیوں دیتاہے۔ تم نے کپڑوں پرخون ملااورکہاکہ تمھیں اس حالت کے کھلے بیان کی چھٹی کیوں نہیں ملتی؟ یا جو بھی تم نے اس جگہ لکھا، جہاں لکھنے کی تربیت تمھیں کوئی دوسرا تعلیمی ادارہ نہ دیتا۔ دراصل مجھے قصور تمھاراکم لگتاہے۔میں نے تمھارے پیارے نام دیکھے ہیں۔یہ سارے اسلام سے محبت کے عکاس ہیں ۔تمھیں تو یہ بھی نہیں بتایاگیاہوگاکہ جس وقت اسلام تمھاری نزاکتوں کے لئے سہولت و محبت کے ایسے پھول چن رہا تھا،ا س لمحے ساری دنیا کس طرح تمھیں چھوت سمجھتی تھی۔جیساکہ ایک لکھنے والی نے ہم سب کے استفادے کے لئے کسی میڈیکل کی معتبر کتاب سے ایسی ساری تاریخی روداد لکھ دی ہے۔اس لکھے میں سب لکھا گیا مگرافسوس اسلام کی مہربانی نہیں لکھی گئی۔بھلاایسی بھی کیاتاریخ دشمنی اورایسی بھی حقائق سے کیابے اعتنائی۔

خلاصہ اس ساری روداد کا یہ کہ دنیا تب تمھیں بس یوں سمجھو کوڑھی سمجھتی تھی ۔ وہ سمجھتے تھے ،اس حال میں جس چیز کوتم چھولووہ برباد اور جسے تم نظر بھرکے دیکھ لو وہ زہرناک ہوجائے گی۔ ایسی حالت میں تمھارا سایہ ذائقے کو تلخ اور زمیں کو بنجر کر دے گا۔ارسطو جیساعقلمند بھی کہتاتھااگر اسی حالت میں تم آئینہ دیکھ لو توآئینہ شکنوں سے بھرجائے اور جو کوئی دوسرا تمھارا دیکھا آئینہ دیکھ لے تو اس پر جادو ہوجائے۔ یہودی ایسی حالت میں تمھیںکوڑھی کی طرح فالتوچیزوں میں پھینک مارتے تھے ۔پھر تم ایسی قسمت کی ماری کی قسمت کو کس نے سنوار؟ اسلام نے! اس نے تمھیں زمیں سے اٹھایا انسان سمجھا اور سینے سے لگایا ۔تو احسان کا بدلہ یوں تو نہیں دیا جاتا نا!

دیکھو کچھ چیزیں خاص ہوتی ہیں ۔ اس کا یہ مطلب بھلاکیسے کہ وہ باعثِ اذیت یا کمتر بھی ہوتی ہیں؟ وہ بس عام نہیں ہوتیں ۔ہم اپنا جسم ڈھانپ کے رکھتے ہیں تو کیااس لئے کہ یہ ہمارے نزدیک اہمیت نہیں رکھتایا منفی مقام رکھتاہے۔کیاآپ کو علم نہیں چیز جتنی قیمتی ہوتی ہے ،اتنی ہی وہ پردوںمیں اور packedہوتی ہے ۔ہماری کتنی ہی فطری ضرورتیں ہیں ۔ جو عین فطرت ہیں مگرہم ان کے لیے بازار کے بیچ نہیں بیٹھ جاتے ،واش روم جاتے ہیں۔ہم ان کی سیلفیاں بھی نہیںبناتے۔یہ چیزیں اہم شخصیات کو بھی لاحق ہوتی ہیں ۔ مگر وہ بھی ان کی بریکنگ نیوز جاری نہیں کرواتے ۔ دیکھو! کچھ چیزیں بہت خاص ہوتی ہیں ۔ ہم انھیں ذاتیات کہتے ہیں ۔ یہ بری نہیں ہوتیں بس ہماری ذاتی ہوتی ہیں۔ایک بات آپ کو بتاؤں آج کی کوئی بھی عورت عرب عورت جتنی بے باک اور خودی کی پیکر نہیں ہو سکتی ۔ اس نے اپنی ضرورت کی ہر چیز کو بیان بھی کیا او رسنا اور سمجھابھی اور پھر آگے ہمارے فائدے کے لئے بھی بیان کر دیا۔مگر دیکھئے ایک چیز ہوتی ہے، جسے خواجہ آصف نے کہا۔کچھ شرم ہوتی ہے اورکچھ حیاہوتی ہے۔شاید آپ کو علم نہ ہو کہ ایک بھارتی وزیرِ اعظم مرار جی ڈیسائی ہوتے تھے ۔یہ کوئی انسانی فریش جوس پیا کرتے تھے ۔کسی سے پوچھنا وہ کیا تھا۔ آپ کو گھن آئے گی ۔ بات یہ ہے کہ شرم کا دامن جب ہاتھ سے چھوٹ جائے تو انسان کی پستی کاکوئی ٹھکانا نہیں رہتا۔

اور دیکھو زندگی ساری نظم کی طرح عیاں نہیں ہوتی ۔یہ کبھی غزل ہوتی ہے۔ تب یہ تلمیح اور استعارے میں لطف دیتی ہے۔ وہا ں یہ ننگی ہو جائے تو حسن کھو دیتی ہے۔یہ جو لفافے کی آپ نے بات کی ۔یہ توآپ کوتکریم دی جاتی ہے ۔ورنہ انسان ہونے کے ناتے کیا خیال ہے دکاندار میں شیطان نہیں آسکتا؟ مغرب میںاب کسی خاتون کوبس میں سیٹ بھی پیش نہیں کی جاتی ۔ وہاں عورت دل کی رانی اور گھرکی مہارانی نہیں رہی ۔ سوچو،وہ مرد بننے نکلی تھی تو کیا بن سکی؟کتنے بوجھ اس نے خود پر لاد لیے تو کیاوہاں بچے اب مرد جنتا ہے؟ بہرحال تمھارا شکریہ تم نے ہمیں بتایا کہ ہمارے تعلیمی ادارے ، ہمارے نصاب یا ہماری تربیت میں کہیں نہ کہیں کچھ ایسا ضرور ہے جو تمھیں کاغذ پر لکھنے کی باتیں کہیں اور لکھنا سکھا رہاہے۔یاد آیا ساتویں کی ایک طالبہ نے ایک دن سکول سے گھر آکے اپنی ماں سے پوچھا : مما ابارشن کیا ہوتاہے؟ اور ماں نے اگلے دن بیٹی کا سکول بدل دیا۔ شکریہ کہ تم نے ہمیں بتایاکہ جہاں ہمارے پچھتر سالہ پروفیسر یحی ٰصاحبان مس پیٹریشیا فاسٹرکو اسلام کی روشنی سے نہلا رہے ہیں وہیں کچھ لوگ ہماری مریم و جمیلہ کو اسلام سے بہکا بھی رہے ہیں۔

Last edited by a moderator:

Quora1

Banned
Re: ایک زبردست تحریر روشنی گھرمیں حیض مظاہرہ

Jews r Human, Being Muslims to hate dislike Jews is just a Quranic order by Allah, V should obey Allah and neglect/avoid/unfriend the Christians and Jews. The writer has to know WHat Allah Said on Christians

[5:52] O ye who believe! take not the Jews and the Christians for friends. They are friends one to another. And whoso among you takes them for friends is indeed one of them. Verily, Allah guides not the unjust people.
[5:52] اے وے لوگو جو ایمان لائے ہو! یہود اور نصاریٰ کو دوست نہ پکڑو۔ وہ (آپس ہی میں) ایک دوسرے کے دوست ہیں۔ اور تم میں سے جو اُن سے دوستی کرے گا وہ اُنہی کا ہو رہے گا۔ یقیناً اللہ ظالم قوم کو ہدایت نہیں دیتا۔

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
Re: ایک زبردست تحریر روشنی گھرمیں حیض مظاہرہ

جو اس طرح کے مضامین لکھتے ہیں انہوں نے نہ قران پڑھا ہوا ہے اور نہ ہی انہوں نے کبھی دینا میں کسی ملک میں دوسری تھذیبیں دیکھی ہوتی ہیں
نہ نی تھذیب اور نہ پرانی تھذیب

جس نے اپنا قران ہی نہی پڑھا ہوتا تو اللہ کی دوسری کتابیں پڑھنے کا تو سوال ہی پیدا نہی ہوتا

یہ لوگ پاکستان میں بیٹھے سادہ لوح لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں
 
Wadaich

Prime Minister (20k+ posts)
Re: ایک زبردست تحریر روشنی گھرمیں حیض مظاہرہ

Schools like mentioned in the article are Suicide Attack on our Social and Moral System.
 
Wadaich

Prime Minister (20k+ posts)
Re: ایک زبردست تحریر روشنی گھرمیں حیض مظاہرہ

جو اس طرح کے مضامین لکھتے ہیں انہوں نے نہ قران پڑھا ہوا ہے اور نہ ہی انہوں نے کبھی دینا میں کسی ملک میں دوسری تھذیبیں دیکھی ہوتی ہیں
نہ نی تھذیب اور نہ پرانی تھذیب

جس نے اپنا قران ہی نہی پڑھا ہوتا تو اللہ کی دوسری کتابیں پڑھنے کا تو سوال ہی پیدا نہی ہوتا

یہ لوگ پاکستان میں بیٹھے سادہ لوح لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں

Please point out the objectionable parts in the article. It seems as if U have smelled some Jamiat or Jamat-e-Islami in the article.
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
Re: ایک زبردست تحریر روشنی گھرمیں حیض مظاہرہ

Please point out the objectionable parts in the article. It seems as if U have smelled some Jamiat or Jamat-e-Islami in the article.

وڑائچ صاحب تسی نہی سمجھ سکدے
معزرت دے نال
 
Wadaich

Prime Minister (20k+ posts)
Re: ایک زبردست تحریر روشنی گھرمیں حیض مظاہرہ

Jews r Human, Being Muslims to hate dislike Jews is just a Quranic order by Allah, V should obey Allah and neglect/avoid/unfriend the Christians and Jews. The writer has to know WHat Allah Said on Christians

[5:52] O ye who believe! take not the Jews and the Christians for friends. They are friends one to another. And whoso among you takes them for friends is indeed one of them. Verily, Allah guides not the unjust people.
[5:52] اے وے لوگو جو ایمان لائے ہو! یہود اور نصاریٰ کو دوست نہ پکڑو۔ وہ (آپس ہی میں) ایک دوسرے کے دوست ہیں۔ اور تم میں سے جو اُن سے دوستی کرے گا وہ اُنہی کا ہو رہے گا۔ یقیناً اللہ ظالم قوم کو ہدایت نہیں دیتا۔

The people with disease in heart quote the Quran out of context. As they quote the Ayat that kill the non-muslims wherever you find them.

Where did the Ayat tell to hate the Jews & Christians? It is sort of advisory for Muslims to not to prefer Jews and Christians over their Muslim brothers. What is wrong in it? Isn't the fact mentioned in the Ayat a proven Universal Truth?

If the message U are deriving from the Ayat is taken as true (God forbid); what would you say about Nabi-e-Pak pbuh agreements with the Christian and Jew tribes of that time?
 
saneopinion

MPA (400+ posts)
Re: ایک زبردست تحریر روشنی گھرمیں حیض مظاہرہ

"Jews r Human, Being Muslims to hate dislike Jews is just a Quranic order by Allah, V should obey Allah and neglect/avoid/unfriend the Christians and Jews. The writer has to know WHat Allah Said on Christians

[5:52] O ye who believe! take not the Jews and the Christians for friends. They are friends one to another. And whoso among you takes them for friends is indeed one of them. Verily, Allah guides not the unjust people."

Can you please stop spilling idiotic messages like this on this forum? I hate people who just show up here and post opinions on Quranic verses which are taken compeletely out of context. Please stop this nonsense and stop spreading "Jalyat" amongst others.

Here are my two points:
Two verses of the Quran cannot contradict each other and that is the beauty of our Holy book. So is it possible that it's ok to marry Ahl-Kitab (People of the book) but not be friends with them? The Qur'an says: "...And the food of those who were given the Scripture (before you) is permitted to you and your food is permitted to them. And (lawful to you in marriage are) chaste women from the Believers and chaste women from those who were given the Scripture before you, when you give them their due cowers, desiring chastity, not lewdness or secret intrigues..." (Al-Ma'idah: 5)

And if you are really interested in gaining knowledge and not spreading the crap that your idiotic Jahil Mullah told you, then read the following link to understand the context of that verse : https://www.alislam.org/egazette/up...not-take-the-jews-and-christians-for-friends/

Seriously, how hard is it to google something like this to get the correct information?
 
Hadith

Minister (2k+ posts)
Re: ایک زبردست تحریر روشنی گھرمیں حیض مظاہرہ

Jews r Human, Being Muslims to hate dislike Jews is just a Quranic order by Allah, V should obey Allah and neglect/avoid/unfriend the Christians and Jews. The writer has to know WHat Allah Said on Christians

[5:52] O ye who believe! take not the Jews and the Christians for friends. They are friends one to another. And whoso among you takes them for friends is indeed one of them. Verily, Allah guides not the unjust people.
[5:52] اے وے لوگو جو ایمان لائے ہو! یہود اور نصاریٰ کو دوست نہ پکڑو۔ وہ (آپس ہی میں) ایک دوسرے کے دوست ہیں۔ اور تم میں سے جو اُن سے دوستی کرے گا وہ اُنہی کا ہو رہے گا۔ یقیناً اللہ ظالم قوم کو ہدایت نہیں دیتا۔

The statement was for the ppl in that specific era and those ppl only who were covering up their religion and be Munafiq Muslims. Other Wise Quran does not say any such thing, just an example, Hazrat Ali RA worked for a JEW, he even collateral his assets with him to get some money for his marriage. Then why did he not hated JEWS? No one is a bigger scholar of quran than Hazrat Ali RA, He was Katib e Wahi.... so why should we accept the Tafsee/Translation of some odd ball mullah to hate JEWS, I have seen them the best people
 
hassan.te

Minister (2k+ posts)
Re: ایک زبردست تحریر روشنی گھرمیں حیض مظاہرہ

جو اس طرح کے مضامین لکھتے ہیں انہوں نے نہ قران پڑھا ہوا ہے اور نہ ہی انہوں نے کبھی دینا میں کسی ملک میں دوسری تھذیبیں دیکھی ہوتی ہیں
نہ نی تھذیب اور نہ پرانی تھذیب

جس نے اپنا قران ہی نہی پڑھا ہوتا تو اللہ کی دوسری کتابیں پڑھنے کا تو سوال ہی پیدا نہی ہوتا

یہ لوگ پاکستان میں بیٹھے سادہ لوح لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں
What's misguiding here??? What's wrong with this essay that you started demonizing this writer?
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
Re: ایک زبردست تحریر روشنی گھرمیں حیض مظاہرہ

What's misguiding here??? What's wrong with this essay that you started demonizing this writer?

چلو ، ایک چھوٹی سی مثال دیتا ہوں آپ کو
اگر آپکو کوئی یہ کہے تو کیا آپ اسکو ٹھیک مانیں گے ؟؟

" آج کی کوئی بھی عورت عرب عورت جتنی بے باک اور خودی کی پیکر نہیں ہو سکتی "
 
saneopinion

MPA (400+ posts)
Re: ایک زبردست تحریر روشنی گھرمیں حیض مظاہرہ

Alhumdullilah... Glad to see how majority of the people on this thread are for sound reasoning.
 
hassan.te

Minister (2k+ posts)
Re: ایک زبردست تحریر روشنی گھرمیں حیض مظاہرہ

چلو ، ایک چھوٹی سی مثال دیتا ہوں آپ کو
اگر آپکو کوئی یہ کہے تو کیا آپ اسکو ٹھیک مانیں گے ؟؟

" آج کی کوئی بھی عورت عرب عورت جتنی بے باک اور خودی کی پیکر نہیں ہو سکتی "

is this all what you found out from this article?? choti misaal ko pakar kar 1 laa-haasil behas mai parr jain gae...aap is article k core point ki taraf aao. wahan par kya aitraaz hia?
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
Re: ایک زبردست تحریر روشنی گھرمیں حیض مظاہرہ

is this all what you found out from this article?? choti misaal ko pakar kar 1 laa-haasil behas mai parr jain gae...aap is article k core point ki taraf aao. wahan par kya aitraaz hia?

آپ کی مرضی ہے جیسے مرضی سوچیں
لیکن اس میں کوئی ٹھیک نہی ہے
یہ مثال جھوٹ کی ہے اور یہ چھوٹی نہی ہے
کیا ہم اسی طرح جھوٹ کے سہارے زندہ رہنا چاہتے ہیں ؟؟؟
آپ خود سوچیں کہ کیا ہمارے نبی pbuh ہی ایک واحد نبی آئے تھے ؟؟نہی
دنیا میں نکل کر دیکھو آپکو اپنی ور باقی لوگوں کی حقیقت پتہ چل جاۓ گی

دنیا کی مختلف تہذیبوں پر غور کرو ، آپ کو حقیقت کا پتہ چلے گا کہ ہمارے لوگ کس قدر غلط تصویر پیش کرتے ہیں

میں بھی پہلے اسی طرح سوچتا تھا جیسے آپ ہو
لیکن میں نے بہت دنیا دیکھ کر بتاتا ہوں کہ ایسا لکھنے والے کبھی اپنے محلے سے نہی نکلے ہوتے
 
hassan.te

Minister (2k+ posts)
Re: ایک زبردست تحریر روشنی گھرمیں حیض مظاہرہ

آپ کی مرضی ہے جیسے مرضی سوچیں
لیکن اس میں کوئی ٹھیک نہی ہے
یہ مثال جھوٹ کی ہے اور یہ چھوٹی نہی ہے
کیا ہم اسی طرح جھوٹ کے سہارے زندہ رہنا چاہتے ہیں ؟؟؟
آپ خود سوچیں کہ کیا ہمارے نبی pbuh ہی ایک واحد نبی آئے تھے ؟؟نہی
دنیا میں نکل کر دیکھو آپکو اپنی ور باقی لوگوں کی حقیقت پتہ چل جاۓ گی

دنیا کی مختلف تہذیبوں پر غور کرو ، آپ کو حقیقت کا پتہ چلے گا کہ ہمارے لوگ کس قدر غلط تصویر پیش کرتے ہیں

میں بھی پہلے اسی طرح سوچتا تھا جیسے آپ ہو
لیکن میں نے بہت دنیا دیکھ کر بتاتا ہوں کہ ایسا لکھنے والے کبھی اپنے محلے سے نہی نکلے ہوتے

O bhai saab maana k tum nai sari dunya dekh rakhi hia, aur writer nae apnay mohallay se bahir qadam nahi rakha. Baat yahan par BNU k students k demostration k hiwalay se ho rahi hai k kyaa hmaray society mae ayyam-e-haiz mai khawateen sae imtiaazi salook kya jata hai. kya yeh drust hai?? kya hmaray society mae khawateen ko in dinun mai najas samjha jata hai? aur unko ghar k kisi konay khudray mae dhakail dyaa jata hia?? hum nai kabhi apnay ird gird aisa imtiazi salook apni maaun, behnun, betiyun se hota dekha hia? aisa koi jawaz hae tumharay paas?
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
Re: ایک زبردست تحریر روشنی گھرمیں حیض مظاہرہ

O bhai saab maana k tum nai sari dunya dekh rakhi hia, aur writer nae apnay mohallay se bahir qadam nahi rakha. Baat yahan par BNU k students k demostration k hiwalay se ho rahi hai k kyaa hmaray society mae ayyam-e-haiz mai khawateen sae imtiaazi salook kya jata hai. kya yeh drust hai?? kya hmaray society mae khawateen ko in dinun mai najas samjha jata hai? aur unko ghar k kisi konay khudray mae dhakail dyaa jata hia?? hum nai kabhi apnay ird gird aisa imtiazi salook apni maaun, behnun, betiyun se hota dekha hia? aisa koi jawaz hae tumharay paas?
وہ عرب عورت والا جملہ میں نے اسی لئے پیش کیا تھا کہ کیا یہ ٹھیک ہے ؟؟
آپ کو وہ چھوٹی بات لگی
آپ نے شاید کالم پڑھا نہی ہے
اس کو پڑھ لیں آپ کو جواب مل جائیں گے
 
hassan.te

Minister (2k+ posts)
Re: ایک زبردست تحریر روشنی گھرمیں حیض مظاہرہ

وہ عرب عورت والا جملہ میں نے اسی لئے پیش کیا تھا کہ کیا یہ ٹھیک ہے ؟؟
آپ کو وہ چھوٹی بات لگی
آپ نے شاید کالم پڑھا نہی ہے
اس کو پڑھ لیں آپ کو جواب مل جائیں گے

jaa mojaan maar.
 
Username

Senator (1k+ posts)
Re: ایک زبردست تحریر روشنی گھرمیں حیض مظاہرہ

Blatant lies

Your text lacks factual accuracy. A piece of fiction.

Lemme get home and I'll prove with Sahih Ahadith that what you wrote is factually incorrect, morally despicable, and historically wrong.
 
Back
Top