mtahseenpk
MPA (400+ posts)
ایک اور سازشی تھیوری
_____________________
By: Muhammad Tehseen
پاکستان میں چونکہ ہمیشہ سے ایک روایت چلی آرہی ہے کہ بحیثیتِ قوم ہم اپنی ہر ناکامی کسی سازش اور خفیہ ہاتھ پر ڈال دیتے ہیں اور اپنی جان چھڑا لیتے ہیں۔ بقول حسن نثار صاحب, وہ اکثر کہتے ہیں کہ آخر آپ میں ایسا ہے کیا کہ ساری دنیا اپنےسارے کام کاج چھوڑ چھاڑ کر بس آپ کے خلاف سازشیں کرنے میں مصروف رہتی ہے۔
پاکستان نیوزی لینڈ میچ کے بعد ایک نئی کہانی چل نکلی ہے کہ شاہد آفریدی کے خلاف سازش ہوئی ہے۔ میں یہاں یہ بالکل نہیں کہہ رہا کہ ہوئی ہے یا نہیں ہوئی کیوں کہ مجھے اندر کی باتیں نہیں پتہ لیکن افسوس اس بات کا ہے اس واقعہ کے بعد بھی بحیثیت قوم ہماری سوچ واضح ہورہی ہے کہ بیشمار لوگ اس کو پنجابی کھلاڑیوں کی پٹھان کھلاڑی کے خلاف سازش قرار دے رہے ہیں۔
ہوسکتا ہے کہ سازش ہوئی ہے لیکن اسے بھی کچھ لوگوں کی طرف سے لسانی رنگ دے دینا انتہائی شرم کی بات ہے۔ اگر ایسا ہوتا تو پھر محمد عامر بھی پنجابی ہے، عرفان بھی پنجابی ہے، سمیع بھی پنجابی اور وہاب ریاض بھی پنجابی ہے اور پاکستان اگر کبھی کوئی میچ جیتتا ہے تو ہمیشہ بالرز کی وجہ سے ہی جیتتا ہے۔ اگر یہ پنجابی بمقابلہ پٹھان والی بات ہوتی تو پھر یہ لوگ بھی پرفارم ناکرتے۔
جہاں تک بات شاہد آفریدی کی ہے تو چلیں ایک لمحے کے لیے فرض کرتے ہیں کہ آخری میچ میں تو ان کے خلاف سازش ہوئی لیکن کیا جب سے وہ کھیل رہے ہیں ان کے خلاف سازش ہی ہورہی ہے؟ لسانیت اور ذاتی پسند ناپسند کو دل سے نکال کر سوچیں کیا ایسی کارکردگی والا کھلاڑی بیس سال دنیا کی کسی اور ٹیم میں کھیل سکتا تھا؟ کون نہیں جانتا کہ شاہد آفریدی پانچ دس میچوں کے بعد کسی ایک میچ میں چل جاتے ہیں اور پھر اگلے پانچ دس میچ کھیل جاتے ہیں۔
بحیثیت قوم ہم انتہائی جذباتی ہیں کہ انڈیا کے خلاف میچ کے بعد سارا ملک شاہد آفریدی کو بھی گالیاں دے رہا تھا لیکن ایک میچ کے بعد کے جس کے آخر میں وہ اپنے سر پر ہاتھ رکھ کر بیٹھا ہے اس ایک ایکشن نے اسے پاکستانی قوم کی نظر میں ہیرو بنادیا۔ بہت کم ہی لوگ ہونگے جنہوں نے وہ تصویر شیئر ناکی ہو اور آفریدی کو کسی سپر ہیرو سے تشبیہ نادی ہو۔ لوگ کہہ رہے ہیں کہ آفریدی کو ٹیم اور کپتانی سے ہٹانے کے لیے یہ سازش ہوئی تو شاید انہیں یہ معلوم نہیں کہ آفریدی تو اس ٹورنامنٹ سے پہلے ہی یہ بیان دے چکے ہیں کہ یہ ان کا آخری ٹورنامنٹ ہے۔ کچھ بعید نہیں کہ آج یہ قوم جن کھلاڑیوں کو غدار قرار دے کر پھانسی کا مطالبہ کررہی ہے اگر اگلے میچ میں یہی پرفارم کردیتے ہیں تو یہ ہی سپر ہیرو بن جائیں گے۔
اگر سازش ہوئی بھی ہے تو سازش کرنے والے بھی کوئی انتہائی بیوقوفانہ سوچ کے مالک ہیں کہ ایک پلیئر جو خود ہی ریٹائر ہونے جارہا ہے اس کے آخری میچوں میں سازش کرکے ساتھ میں اپنی کشتی بھی ڈبولی۔ شاہد آفریدی ایک انٹرٹینر کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے لیکن دنیا کہ عظیم کھلاڑیوں جیسے کے برائن لارا، ٹنڈولکر، عمران خان، وسیم اکرم، میانداد، جے وردھنے، سنگاکارہ، پونٹنگ، سٹیووا وغیرہ کے ساتھ ان کا شمار کبھی نہیں کیا جائے گا۔
وہ ایک ایسے کھلاڑی ہیں جن میں پے پناہ ٹیلنٹ تھا لیکن ٹیمپرامنٹ نہیں تھا۔ کرکٹ میں دونوں چیزیں لازم و ملزوم ہیں۔ ٹیمپرامنٹ ناہونے کی وجہ سے وہ اپنے ٹیلنٹ کو استعمال ناکرسکے اور بیس سال میں ان کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل نہیں ہوسکے جہاں انہیں ہونا چاہیے تھا۔ بہرحال یہ میرا اپنا تجزیہ تھا آپ چاہیں تو انہیں عظیم کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کرسکتے ہیں لیکن برائے مہربانی ایک قوم کی حیثیت سے ہر چیز کو صوبائیت، لسانیت اور قومیت پر نا پرکھا کریں۔ محمد تحسین

Like and Follow karwaSuch @
http://www.facebook.com/karwasuch.net
http://www.facebook.com/karwasuch.net