غصہ آپ پہ کیا نکالنا ہے آپ کو کافی عرصہ سے جانتا ہوں آپ جیسے تھے ویسے ہی رہیں گے۔
اب آتا ہوں آپ کے تجزیہ کی جانب ۔ آپ نے کام کی بات آخر میں کر دی جب تک فوج نہیں چاہے گی ککھ وی نہیں ہونا۔
تو پھر عمران خان کے پاس کیا راستہ بچتا ہے۔۔ کیا ہومیوپیتھک دھرنہ دے یا خونی انقلاب لائے؟ اول الزکر کا فائدہ نہیں ۔۔ ثانی الزکر کو نہ تحریک انصاف افوڈ کر سکتی اور اگر کر سکتی بھی ہو تو موجودہ صوتحال میں اس سے پاکستان کا وجود ہی خطرے میں پڑ جائے جو کوئی محبِ وطن سوچ بھی نہیں سکتا۔
لہذا جو راستہ عمران نے چنا ہے وہ فی الوقت درست ہے کہ عوام کو مسلسل نوروں کی کرپشن کے متعلق ایجوکیٹ کیا جائے ۔ اسی لیے کمیشن کا سہارا لیا ہے کہ کرپشن موضوع بحث رہے اور عوام کو کرپشن اور اس کے ان کی زندگیوں پر ثمرات سے آگاہ کیا جاتا رہے۔
آخری آپ سے گزارش ہے کہ گاہے بگاہے اپنا تجزیہ دیتے رہا کریں ۔ اس فورم پر عموماً لوگ گرم تجزے کرتےہیں آپ کا معتدل ہوتا ہے جو کہ اچھا ہے۔