
مداحوں کا انتظار بالاخر ختم ہوگیا،ایکشن سے بھر پور فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا آفیشل ٹریلر ریلیز کردیا گیا، ٹریلر فلم کے آفیشل یوٹیوب چینل پر جاری کیا گیا ہے جس کا لنک ہدایت کار بلال لاشاری نے بھی ٹوئٹ کیا۔
فلم کی پروڈیوسر عمارہ حکمت ہیں،2 منٹ 46 سیکنڈ کے اس ٹریلر میں اداکار فواد خان، حمزہ علی عباسی اور اداکارہ ماہرہ خان جلوہ گر ہوئیں، فلم 13 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایک ساتھ ریلیز کی جائے گی۔
دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ریلیز کی تاریخ چار سال بعد سامنے آئی،یہ فلم 1979 میں سلطان راہی اور مصطفی قریشی کی ریلیز ہونے والی مشہور زمانہ پنجابی فلم مولا جٹ کا ری میک ہے۔