ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سمیت97 لاء افسران کو عہدوں سے ہٹادیا گیا

ahmd11u1.jpg


ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس سمیت 97 لاء افسران کو عہدوں سے ہٹادیا جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے نگران حکومت کی جانب سے لاء افسران کی برطرفی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے تمام افسران کو بحال کرنے کا حکم دے دیا۔


عدالتی فیصلے کا اطلاق درخواست گزاروں کی حد تک ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور دیگر افسران کو فارغ کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق32 ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور 65اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کو عہدوں سے ہٹادیاگیا ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو عہدے سے ہٹانے کے بعد حکومت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل جواد یعقوب کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں اور انہیں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس کے معاملات دیکھنے کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ حکومت نے صوبے میں لیگل معاملات کو دیکھنے کیلئے20 نئے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور 35 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بھی تعینات کردیئے ہیں۔
 
Last edited by a moderator:

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، یہ ایک روٹین کی کاروائی ہے اور ہر نئی حکومت اپنی لیگل ٹیم لے کر آتی ہے . دیکھنا صرف یہ ہو گا کہ کیا ایک نگران عبوری حکومت یہ پالیسی ساز قدم اٹھا سکتی ہے ؟؟؟
 

Zainsha

Chief Minister (5k+ posts)

اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، یہ ایک روٹین کی کاروائی ہے اور ہر نئی حکومت اپنی لیگل ٹیم لے کر آتی ہے . دیکھنا صرف یہ ہو گا کہ کیا ایک نگران عبوری حکومت یہ پالیسی ساز قدم اٹھا سکتی ہے ؟؟؟

اور ڈاکٹر صیب

دیکھے گا کون؟

میں یا جون ؟
John