
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس سمیت 97 لاء افسران کو عہدوں سے ہٹادیا جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے نگران حکومت کی جانب سے لاء افسران کی برطرفی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے تمام افسران کو بحال کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالتی فیصلے کا اطلاق درخواست گزاروں کی حد تک ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور دیگر افسران کو فارغ کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق32 ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور 65اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کو عہدوں سے ہٹادیاگیا ہے۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو عہدے سے ہٹانے کے بعد حکومت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل جواد یعقوب کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں اور انہیں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس کے معاملات دیکھنے کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ حکومت نے صوبے میں لیگل معاملات کو دیکھنے کیلئے20 نئے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور 35 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بھی تعینات کردیئے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ahmd11u1.jpg
Last edited by a moderator: