tariisb
Chief Minister (5k+ posts)

ایڈمن سے گزارش
،
سیاست پی کے ایک فورم ہے ، جہاں سب اپنی راۓ اختلاف و خیال کا اظہار کرتے ہیں ، جو کہ سب کا حق ہے ،
لیکن ، پروپیگنڈہ کی آڑ میں ، جھوٹ ، لغو اور دھوکہ دہی کو روکنا آپ کی زمہ داری ، گزشتہ چند دنوں سے جس طرح فوٹو شاپئیے نوسربازی کے مرتکب ہو رہے ہیں ، یہ سب شرمناک اور توہین آمیز ہے ، فورم پر آنے والے ، پڑھنے والے خواتین و حضرات کی آزاد سوچ پر اثر انداز ہونے کی بہت گھٹیا کوشش ، یہ فورم کے معیار ، اختلاف کے حق ، تنقید کے اصول کے منافی بھی ہے ، سوشل میڈیا پر ، کافی عرصے سے ، اس طرح کی ایڈیٹڈ وارداتیں جاری ہیں ، جھوٹی حدیث ، یا نامکمل مذہبی واقعہ ، قرانی آیات میں رد و بدل ، کسی بھی شخصیت کی تصویر میں شر انگیز آمیزش ، کسی کی تحریر ، تقریر میں غلط مواد کی ملاوٹ ، یہ سب اسی بہانے سے بآسانی کیا جا رہا ہے
جس طرح ہر خبر کا کوئی نا کوئی ریفرنس ، سند مانگی جاتی ہے ، اسی طرح فوٹو شاپ گینگ کی ان تصاویر میں ہیر پھیر سے بھری خبروں کی بھی حوصلہ شکنی کی جاۓ ،
امید ہے غور کیا جاۓ گا ، شکریہ
فوٹو شاپڈ ، تصاویر کو جس بری طرح سے جھوٹے پروپیگنڈے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے ، اس کی چند مثالیں دے رہا ہوں ،
etc etc ......................................................................................................................





etc etc ......................................................................................................................