
این اے 81گجرانوالہ میں دوبارہ گنتی کے دوران مسترد ووٹوں میں 10ہزار کا اضافہ، پی ٹی آئی امیدوار کے ووٹ بھی کم ہوگئے
گجرانوالہ کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 81 میں دوبارہ گنتی کے دوران حیران کن طور پر مسترد ووٹوں میں دس ہزار، اور ن لیگی امیدوار کے ووٹوں میں 1ہزار ووٹوں کا اضافہ ہوا جبکہ پی ٹی آئی امیدوار کے ووٹوں میں 7 ہزار کی کمی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 81 میں دوبارہ گنتی کے دوران مسترد ووٹوں کی تعداد 7ہزار سے بڑھ کر 17ہزار ہوگئی اور حیران کن طور پر پی ٹی آئی کے امیدوار بلال اعجاز کے ووٹوں میں 7ہزار ووٹوں کی کمی کردی گئی جبکہ ن لیگی امیدوار اظہر ناہرا کے 1ہزار ووٹ بڑھ گئے۔
صحافی احمد وڑائچ نے کہا کہ دوبارہ گنتی کا ایک پیٹرن بالکل واضح ہے کہ مسترد ووٹوں کی تعداد میں اضافہ اور پی ٹی آئی ووٹوں میں کمی ہوجاتی ہے، این اے 81 میں بھی جتنے مسترد ووٹ بڑھائے گئے اتنے پی ٹی آئی امیدوار کے کم کردیئے گئے اور سیٹ ن لیگ جیت گئی۔
https://twitter.com/x/status/1768249123961016696
صحافی سید ثمر عباس نے کہا کہ دوبارہ گنتی کے بعد ن لیگ اور پی ٹی آئی امیدوار کے علاوہ باقی تمام امیدواروں کے ووٹ بالکل پہلے جیسے ہی رہے جو کہ ممکن نہیں ہے، واضح طور پر نظر آرہا یے کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مقصد کسی مخصوص امیدوار کو ہرانا اور کسی کو جتوانا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1768257394671268316
صحافی فہیم اختر نے کہا کہ اچھا کھلے عام اور دن کی روشنی میں مینڈیٹ تبدیل کرنے کی ڈکیتی ہورہی ہے اور کوئی پوچھنے والا بھی نہیں شاید نہیں یقینا پوچھنے والے ساتھ ملے ہوئے ہیں، بھائی اس سے بہتر ہے الیکشنز نہ کرایا کریں
https://twitter.com/x/status/1768256474688409713
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bilah11hh113.jpg