
این اے 133 سے تحریک انصاف کا امیدوار کون ہوگا؟ تحریک انصاف کی قیادت نے امیدوار کا اعلان کردیا
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے سیاسی جماعتوں نے سرجوڑ لیے ہیں۔مسلم لیگ ن بھی موزوں امیدوار کی تلاش میں ہے، ایسے میں تحریک انصاف نے امیدوار کا نام فائنل کرلیا۔
پاکستان تحریک انصاف نے جمشید اقبال چیمہ کو این اے 133 کیلئے میدان میں اتارا ہے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں لاہور کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا اور بورڈ نے NA -133 کے ضمنی الیکشن کے لئے متفقہ طور پر جمشید اقبال چیمہ کو پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے ضمنی الیکشن میں امیدوار کے طور پر نامزد کر دیا
https://twitter.com/x/status/1448619300722384902
پی ٹی آئی پہلی سیاسی جماعت ہے جس نے ضمنی انتخاب کے لیے امیدوار نامزد کیا ہے جب کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتیں اپنے امیدوار فائنل نہیں کر سکی ہیں۔مسلم لیگ ن کی طرف سے متوقع امیدوار کیلئے خواجہ احمد حسان، حافظ نعمان ، کرنل مبشر کے نام لئے جارہے ہیں لیکن ابھی تک طے نہیں ہوا۔
الیکشن 2018 میں تحریک انصاف کی طرف سے تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازچوہدری امیدوار تھے جنہوں نے 77293 ووٹ حاصل کئے تھے جبکہ مسلم لیگ ن کے پرویز ملک نے اس سیٹ پر 89699 ووٹ لئے تھے اس طرح اعجاز چوہدری 12 ہزار سے زائد ووٹوں سے ہار گئے تھے۔
جمشید اقبال چیمہ معاون خصوصی برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی بھی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ جمشید اقبال چیمہ 2011 سے تحریک انصاف کا حصہ ہیں جبکہ ان کی اہلیہ مسرت جمشید چیمہ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اور رکن صوبائی اسمبلی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/jasmh112.jpg