این-اے ١٢٢ کا فیصلہ آگیا

mtahseenpk

MPA (400+ posts)
این-اے ١٢٢ کا فیصلہ آگیا
___________________
By: Muhammad Tahseen


نادرا کی طرف سے قومی اسمبلی کے حلقے این-اے ١٢٢ کی فرانزک رپورٹ آنے کے بعد ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے. دونوں جماعتیں اپنے اپنے موقف کو درست ثابت کرنے پر تلی ہیں. اس بیچ نواز لیگ کے وزرا خصوصا'' پرویز رشید نے ہمیشہ کی طرح جھوٹ بول کر اورحقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے اور نواز لیگی سپورٹرز کو گمراہ کرنے کی کو شش کی. خود نواز لیگی سپورٹرز بھی حقائق کا جائزہ لینے اور انہیں خود سمجھنے کی کوشش کرنےکی بجائے پوری تن دہی سے جھوٹ کا دفاع کرنے میں جت جاتے ہیں. اپنے نواز لیگی بھائیوں کو حقائق سے آگاہ کرنے اور ان کی غلط فہمیاں دور کرنے کے لیے نادرا کی اس فرانزک رپورٹ کا تجزیہ کرتے ہیں. لیکن اس سے پہلے یہ بتا دوں کہ نادرا حکومت کاادارہ ہے جسے وزیر داخلہ ہیڈ کرتے ہیں اور یہ تحریک انصاف کے انڈر نہیں آتا.

دوسرے امیدواروں کی طرح NA-122 لاہور سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور نون لیگ کے سردارایاز صادق کے درمیان مقابلہ تھا جس کی بنا پر اس حلقے کو قومی سطح پر اہمیت حاصل ہوگئ تھی اور یہ سب کی نظروں میں تھا. گمان یہی کیا جا رہا تھا کہ چونکہ عمران خان قومی سطح کے لیڈر ہیں اور ایک پارٹی کے سربراہ بھی اس لیے وہ باآسانی جیت جائیں گےلیکن جب الیکشن کا رزلٹ آیا تو وہ اس کے برعکس تھا. قومی اسمبلی کے تین حلقوں سےجیتنے والے عمران خان کو اس حلقے سے شکست ہو گئی تھی جہاں انہوں نے اپنی زندگی کاایک بڑا حصہ گذارا تھا۔ عمران خان کو شکست دینے کے انعام کے طور پر ایاز صادق کونون لیگ کی طرف سے سپیکر قومی اسمبلی بنا دیا گیا.

الیکشن میں مبیبہ دھاندلی کے خلاف جب عمران خان نے اپنی تحریک کا آغاز کیا توابتدائی طور پر جن چار حلقوں کو کھولنے کا مطالبہ کیا گیا ان میں ایک حلقہ یہی این اے 122 بھی تھا جہاں انہیں ایاز صادق کے ہاتھوں شکست ہوئی. اس حلقے کے رزلٹ کوعمران خان الیکشن ٹریبیونل میں بھی لے کر گئے جہاں دو سال سے یہ زیر سماعت ہے اورکوئی فیصلہ ابھی تک سامنے نہیں آسکا ہے. اتنے لمبے عرصے تک اس کیس کے چلنے کی ذمہ داری فریقین ایک دوسرے پر ڈالتے ہیں. ایاز صادق نے کافی عرصہ اس کیس میں کورٹ سےسٹے آرڈر بھی لیے رکھا جس سے ٹریبیونل کی کاروائی معطل رہی.

اب اس حلقے کے کچھ اعداد وشمار کا جائزہ لیتے ہیں. قومی اسمبلی کے اس حلقے NA- 122 لاہور میں:
رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد: 280،044

2013 کے الیکشن میں ڈالے گئے کل ووٹ: 184، 191
اس حلقے سے نوازلیگ کے ایاز صادق کامیاب ہوئے جن کے حاصل کردہ ووٹوں کی تعداد ہے.
ایاز صادق کے حاصل کردہ ووٹ : 93،362

عمران خان جو دوسرے نمبر پر رہے ان کے حاصل کردہ ووٹوں کی تعداد ہے.
عمران خان کے حاصل کردہ ووٹ : 84،417

یوں ایاز صادق نے عمران خان کو تقریبا نوہزار ووٹوں سے شکست دی. اب یہاں یہ بات ذہن میں بٹھا لیں کہ عمران خان اور ایاز صادق کے درمیان نوہزار 9000 ووٹوں کا فرق ہے.
الیکشن کمیشن میں مسلسل دو سال زیرسماعت رہنے کے بعد عمران خان کی درخواست پرالیکشن ٹریبیوبل نے نادرا سے ووٹوں کی تصدیق کروانے کا فیصلہ کیا. ایاز صادق اس فیصلے کے خلاف فورا''کورٹ میں گئے اور نادرا کے ذریعے ووٹوں کی تصدیق رکوانے کی کوشش کی جسے عدالت نے یہ کہہ کر مسترد کر دیا کہ اب اس کیس کا فیصلہ ہوجانے دیں. یوں نادرا کے ذریعے ووٹوں کی تصدیق کا مرحلہ شروع ہوا. دو ماہ بعد آج بالآخر نادرانے اپنی رپورٹ الیکشن ٹریبیونل کو جمع کروادی اور فریقین کو بھی اس کی کاپیاں دےدیں.
اب ذرا اس فرانزک رپورٹ کے مندرجات پر ایک نظر ڈالتے ہیں.

نادرا رپورٹ:

کل ووٹ جو چیک کیے گئے : 184،191
کل ووٹ جن کی انگوٹھے کے نشان سے تصدیق ہوسکی: 73،478
کل ووٹ جن کی انگوٹھے کے نشان سے تصدیق نہیں ہوسکی: 93،852
جعلی شناختی کارڈز پر ڈالے گئے کل ووٹ : 6،123
کل کاؤنٹر فائلز جن پر ووٹر کے انگوٹھے کا نشان موجود نہیں : 1715
کل ووٹرز جنہوں نے دو بار ووٹ ڈالا: 255
دوسرے حلقوں کے ووٹ جو اس حلقے میں ڈالے گئے 570
ایسے افراد جنہوں نے شناختی کارڈ کے بغیر ووٹ ڈالا: 370
4250 ووٹوں پر پریزائڈنگ آفیسرز کے دستخط موجود نہیں.
22639 کاؤنٹر فائلز پر دستخط اور مہریں موجود نہیں.
1396 ووٹوں کے کاؤنٹر فائلز ہی موجود نہیں.
1395 ووٹوں پر پریزائڈنگ آفیسر کے دستخط ہی موجود نہیں.
69 پولنگ سٹیشن کے فارم 14 اور 59 حلقوں کے فارم 15 غائب ہیں.
28 پولنگ بیگز کی سیلز ٹوٹی ہوئی تھیں.
حلقہ این اے 124 اور پی پی 147 کے ہزاروں ووٹ حلقہ این اے 122 سے ملے
20 پولنگ اسٹیشن کے فارم چودہ کے سیریل نمبر درست نہیں. اور کچھ اور بھی چیزیں جنہیں چھوڑ دیتے ہیں.
اب انہیں اعدادوشمار کا جائزہ لیتے ہیں۔

نون لیگ کہتی ہے جن 93852 ووٹوں کی تصدیق نہیں ہوسکی وہ جعلی نہیں اور صرف اسی ایک نکتے کو بیان کرکے اور باقی سارے حقائق کو بھی اسی ایک نکتے کے گرد گھما کے وہ اپنے ووٹرز کو بیوقوف بناتی ہے . چلیں ہم نون لیگ کی بات کو سو فیصد درست مانتےہیں کہ یہ ووٹ ناقص سیاہی اور کاغذ کی وجہ سے تصدیق نہیں ہوسکے اور حقیقت میں یہ ووٹ صحیح ہیں. اب آگے چلتے ہیں. 6123 ووٹ جعلی شناختی کارڈز پر ڈالے گئے انہیں توجعلی مانتے ہیں ناں یا اس کی بھی کوئی توجیح پیش کریں گے؟
255 لوگوں نے ڈبل ووٹ ڈالا اس کو بھی آپ جائز قرار نہیں دے سکتے. 370 افراد نےبغیر شناختی کارڈ کے ووٹ ڈالا یعنی ان کے ووٹ بھی جعلی. 570 دوسرے حلقے کے ووٹرزنے یہاں ووٹ ڈالا اس لیے یہ ووٹ بھی ضائع. 1715 ووٹوں کے کاؤنٹر فائلز پر ووٹر کےانگوٹھے کا نشان ہی نہیں.
میں کسی بڑے فگر کو فی الحال کاؤنٹ ہی نہیں کررہا صرف وہ چند چیزیں بیان کی ہیں جنہیں آپ پرویز رشید کے کہے بغیر اپنی عقل سے بھی غلط مانیں گے. اب زرا ان چھوٹےچھوٹے فگرز کو جمع کرلیتے ہیں.
6123+255+370+570+1715=9073

میں نے آپ سے اوپر درخواست کی تھی کے عمران خان اور ایاز صادق کے ووٹوں کا فرق یادرکھیے گا اگر بھول گئے ہیں تو بتا دیتا ہوں کہ ان دونوں کے درمیان نوہزار کچھ ووٹوں کا ہی فرق تھا اور ابھی جو چند چھوٹے چھوٹے فگرز ہم نے جمع کیے جنہیں آپ کسی بھی پارٹی کا بالکل اندھا سپورٹر ہوکر بھی نہیں جھٹلا سکتے اس کا مجموعہ ہی نوہزار9000 سے زیادہ بنتا ہے. میں یہ نہیں کہتا کہ یہ سارے ووٹ ایازصادق کو ہی پڑے ہونگےلیکن آپ خود بتائیں کے ہارنے والا امیدوار کیسے ہار تسلیم کرلے؟ ہم ابھی ان فگرزکو خاطر میں ہی نہیں لائے جو دس دس اور بیس بیس ہزار میں ہیں. جیسا کہ 22639کاؤنٹر فائلز پر مہریں اور دستخط سرے سے موجود ہی نہیں جو کہ الیکشن قوانین کی روسے انتہائی ضروری ہے. اسی طرح کل ملا کر 128 فارم 14 اور فارم 15 غائب ہیں. نونلیگ کے زیادہ سپورٹرز عمر رسیدہ ہیں اور وہ اس سے پہلے بھی الیکشن عمل سے واقف ہیں اس لیے وہ جانتے ہیں کہ الیکشن میں فارم 14 اور 15 کی کیا حیثیت ہوتی ہے. انہیں کی بنا پر فارم 16 بنتا ہے جو آفیشل رزلٹ ہوتا ہے. سو جب 128 فارم 14 اور 15 غائب ہیں تو پھر رزلٹ کیسے بن گیا؟

اسی طرح 4000 سے زائد ووٹوں پر پریزائڈنگ آفیسر کے دستخط ہی موجود نہیں. تھیلوں کی سیلیں ٹوٹی ہوئی ہونا، دوسرے حلقوں کے ووٹ ملنا اور اسی طرح بہت سے دوسرے ہوشرباانکشافات. اب سوال یہ ہے کہ کیا دنیا کی کسی انتہائی گئی گذری بنانا ریپبلک میں بھی ایسا الیکشن ہوتا ہوگا؟ اور جو انکشافات ہوئے ہیں کیا اس کے بعد اگر عمران خان کی جگہ ایاز صادق ہوتے تو وہ اس طرح کے نتائج کو قبول کرلیتے؟ اب تک جو بھی حلقےکھلے ہیں ہوبہو اسی طرح کے رزلٹ سامنے آرہے ہیں تو کیا کوئی بھی پارٹی جس نےالیکشن میں حصہ لیا ہو وہ انہیں قبول کرے گی؟ اور فرض کریں اگر عمران خان تحریک ناچلاتے اور یہ سب کچھ یوں ہی ڈبوں میں بند رہتا تو آئندہ الیکشن کیا اس سے بھی بدتر نا ہوتے؟ فرض کریں آئندہ ایسے الیکشن کے نتیجے میں نون لیگ کو ہروادیا جاتاہے تو کیا نون لیگ قبول کرتی؟ اور کیا آپ ایسے انتخابات کے نتیجے میں قائم ہونےوالی جمہوریت اور حکومت کو صحیح مانیں گے؟

چلیں نون لیگ کی یہ بات بھی درست تسلیم کرلیتے ہیں کہ یہ سب دھاندلی نہیں بےضابطگی ہے تو کیا جن لوگوں نے یہ بے ضابطگیاں کرکے نوازلیگ کے مینڈیٹ کو مشکوک بنایا ان کو سزا نہیں ملنی چاہیے؟ نون لیگ کیوں ایسے لوگوں کو تحفظ دینا چاہتی ہے؟نواز لیگ یہ بھی کہتی ہے کہ یہ سب کچھ منظم انداز میں نہیں کیا گیا اور ناں ہی کوئی سازش ہے یہ صرف انتخابی عمل اور عملے کی غلطیاں ہیں تو ذرا آپ خود سوچیں کہ کیا اتنے بڑے پیمانے پر ایک ہی طرح کی غلطیاں ہونا ممکن ہے؟ کیا پریزائڈنگ آفیسرایک ہی حلقے میں غلطی سے بائیس ہزار کا ؤنٹر فائلز پر مہر لگانا اور دستخط کرنابھول سکتے ہیں؟ واپس آتے ہیں این اے 122 پر جس کا فیصلہ نادرا کی طرف سے آچکا اوربس ٹریبیونل کی جانب سے سنایا جانا باقی ہے جو اگلی چند سماعتوں کے بعد سنا دیاجائے گا۔ جس کے لیے نوازلیگی بھائی ابھی سے خود کو ذہنی طور ہر تیار کرلیں کیونکہ اوپر بیان کردہ حقائق کی بنیاد پر یہ فیصلہ این اے 125 سے مختلف نہیں ہوگا. اور ان سب اعداوشمار اور حقائق پر غور ضرور فرمائیے گا لیکن پرویز رشید اور نوازلیگی ذہن سے نہیں بلکہ اپنی عقل سے.
(محمد تحسین)
11233555_1007777572585401_1247490516047525332_n.jpg
 
Last edited by a moderator:

صحرائی

Chief Minister (5k+ posts)
اگر سارے جعلی ووٹ ایاز صادق کو پڑے ہے ...یا اگر سارے غیر تصدیق شدہ بھی

تو پھر ہم مان لے گے کے دھاندلی ہوئی

لیکن یہ کیسے دھاندلی جس میں ہزاروں ووٹ اپنے مخالف کو ڈال دو

اردو بازار والے بیلٹ پیپر کدھر گئے ..خان صاحب تو کہہ رہے ہے تھیلوں کے اندر کچرا ہے ...وہ کدھر گیا ؟
 
Last edited:

NasNY

Chief Minister (5k+ posts)
اگر سارے جعلی ووٹ ایاز صادق کو پڑے ہے ...یا اگر سارے غیر تصدیق شدہ بھی

تو پھر ہم مان لے گے کے دھاندلی ہوئی

لیکن یہ کیسے دھاندلی جس میں ہزاروں ووٹ اپنے مخالف کو ڈال دو

اردو بازار والے بیلٹ پیپر کدھر گئے ..خان صاحب تو کہہ رہے ہے تھیلوں کے اندر کچرا ہے ...وہ کدھر گیا ؟

ذیادہ جھوٹ مت بولو ، ایاز صادق قبول بھی کر لے ، پیر بھی دماغی غلام پٹواری نے نہیں مانا
 

صحرائی

Chief Minister (5k+ posts)
ہاں . آپ کی نظر میں تو پاکستان کا واحد صادق شخص حضرت مولانا عمران بنی گالوی رہ گیا ہے


پہلے تو اس کا جھوٹ کئی دن بعد پکڑا جاتا تھا ...اب تو کچھ منٹس میں ..جیسے نادرا کیس میں ہوا

ذیادہ جھوٹ مت بولو ، ایاز صادق قبول بھی کر لے ، پیر بھی دماغی غلام پٹواری نے نہیں مانا
 

values

Chief Minister (5k+ posts)
میں یقین سے کہتا ہوں کہ نادرا رپورٹ میں گڑ بڑ ہے .عمران اس لیے اس مسئلے کو نہیں اٹھا رہا کہ پٹواری بحث کو کہیں اور لے جائیں گے .اس میں پٹواریوں کو فیس سیونگ دینے کی کوشش کی گئی ہے .لیکن دھاندلی کے لیے صرف نادرا رپورٹ اہم نہیں اور بھی فیکٹر ہیں .
اس لیے عدالتی فیصلے کا انتظار کی جیے .
 

zzzindagi

Minister (2k+ posts)
میں یقین سے کہتا ہوں کہ نادرا رپورٹ میں گڑ بڑ ہے .عمران اس لیے اس مسئلے کو نہیں اٹھا رہا کہ پٹواری بحث کو کہیں اور لے جائیں گے .اس میں پٹواریوں کو فیس سیونگ دینے کی کوشش کی گئی ہے .لیکن دھاندلی کے لیے صرف نادرا رپورٹ اہم نہیں اور بھی فیکٹر ہیں .
اس لیے عدالتی فیصلے کا انتظار کی جیے .

نادرا کی اصلی رپورٹ سامنے آ جاتی تو بڑے بڑے برج الٹ جاتے ،نواز شریف ، افتخار چودھری، نجم سیٹھی سے لے کے کیانی تک سب کی واٹ لگ جاتی تھی ، یہ جوڈیشل کمیشن بوہت پاورفل ہے اس کے فیصلے کا اثر اگلی بوہت دہائیوں تک رہے گا . الله کرے قوم کے حق میں کچھ اچھا ہو جائے اور ان ظالموں سے چھٹکارا مل جائے ..
 

crankthskunk

Chief Minister (5k+ posts)
اگر سارے جعلی ووٹ ایاز صادق کو پڑے ہے ...یا اگر سارے غیر تصدیق شدہ بھی

تو پھر ہم مان لے گے کے دھاندلی ہوئی

لیکن یہ کیسے دھاندلی جس میں ہزاروں ووٹ اپنے مخالف کو ڈال دو

اردو بازار والے بیلٹ پیپر کدھر گئے ..خان صاحب تو کہہ رہے ہے تھیلوں کے اندر کچرا ہے ...وہ کدھر گیا ؟

Beeta, wo jo 93,000+ unverified votes kachra nahi tu aur kia he? UK me koi aap ke finger prints nahi leeta, phir bhi agar 100 votes ka bhi patta chalta ke wo verified nahi hosakte tu jis ne bhi aus amal me hisa laya wo andar hojatta. Magar tujh jise khoooooooooooooote ko aus se kia, agar 100K could not be verified. Probably you didn't read that there are thousands of votes in this constituency whose numbers do not match the record of the ballets provided by the ECP. Ye kaha se aie?
 

ifteeahmed

Chief Minister (5k+ posts)
این اے 122 کے ریکارڈ کی جانچ کے دوران 23000 کاؤنٹرفائلز پر مہریں ہیں نہ دستخط
ن لیگی جواب: دیکھیں جی ، پولنگ عملے کی تربیت ٹھیک نہیں ہوئی تھی، وہ 23000 کاؤنٹرفائلز پر دستخط اور مہریں لگانا بھول گئے ہوں گے۔

این اے 122 کے 100 سے زائد حلقوں کے فارم 14 اور فارم 15 غائب ہیں۔
ن لیگی جواب: اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں، یہ ریٹرننگ افسروں اور پریذائیڈنگ افسروں کا کام تھا کہ فارم14 اور 15 رکھتے۔

این اے 122 کے 28 سے زائد تھیلوں کی سیلیں کھلی ہوئی تھیں
ن لیگی جواب: ہمارا کیا قصور، یہ الیکشن کروانے والوں کی نالائقی ہے

این اے 122 میں6123 سے زائد شناختی کارڈ نادرا کے ریکارڈ میں نہیں
ن لیگی جواب: اس میں ہمارا کیا قصور، نادرا کو یہ شناختی کارڈز ریکارڈ میں رکھنے چاہئیں تھے۔

این اے 122 کے 370 افراد نے بغیر شناختی کارڈ کے ووٹ ڈالے
ن لیگی جواب: اس میں ہمارا کیا قصور، پریزائیڈنگ افسرشناختی کارڈ لکھنا بھول گیا ہوگا۔

این اے 122 کے 1715 کاؤنٹرفائلز پر انگوٹھے کے نشانات نہیں
ن لیگی جواب: اس میں ہمارا کیا قصور، پریزائیڈنگ افسرانگوٹھا لگوانا بھول گیا ہوگا۔

این اے 122 کے 570 سے زائد ووٹ ایسے ہیں جو دوسروں حلقوں کے لوگوں نے اس حلقے میں ڈالے
ن لیگی جواب: یہ تو الیکشن کروانےوالوں کو پوچھنا چاہئے کہ انہوں نے دوسرے حلقے کے لوگوں کو کیوںووٹ ڈالنے دئیے

این اے 122 میں 6203 ایسے ہیں جن میں شناختی کارڈ کا ایک ڈیجیٹ زیادہ لکھاگیا یا ایک ڈیجیٹ کم لکھاگیا
ن لیگی جواب: یہ ہمارا نہیں پریزائیڈنگ افسر کا قصور ہے۔اس نے ہی شناختی کارڈ نمبر غلط لکھ دیا ہوگا

این اے 122 میں 255 افراد نے دو دوبار ووٹ ڈالا
ن لیگی جواب: یہ پولنگ عملے کا قصور ہے اس نے کیوں لوگوں کو دودوبار ووٹ ڈالنے دئیے؟

این اے 122 کے 1396 کاؤنٹرفائلز غائب ہیں۔
ن لیگی جواب: یہ ہم نے غائب نہیں کئے، الیکشن کروانے والوں نے غائب کروائے ہیں۔

این اے 122 سے این اے 124 اور پی پی 147 کے ووٹ نکل رہے ہیں۔
ن لیگی جواب: یہ ووٹ پولنگ عملے سے گڈمڈ ہوگئے ہوں گے

93582 ووٹوں کی تصدیق نہیں ہوسکی
ن لیگی جواب: سپیکرصاحب خود رولنگ دے چکے ہیں کہ اگر ہاتھ پر مہندی لگی ہو یا کھانے کا نشان ہو تو ووٹوں کی تصدیق نہیں ہوسکتی۔

این اے 122 میں دھاندلی ثابت ہوگئی
ن لیگی منطق: ہمارا موقف درست ثابت ہوگیا، دھاندلی نہیں ہوئی، بس تھوڑی سی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں

بڑے معصوم ہیں ن لیگ والے۔۔۔ پریذائیڈنگ افسروں اور ریٹرننگ سے پہلے دھاندلی کرواتے ہیں اور پھر سب کچھ ان پر ڈال کر مشوم بننے کی کوشش کرتے ہیں۔​
 

descrete

Politcal Worker (100+ posts)
IK got 81000 votes but only around 73000 are verified, can we say IK also got around 8000 bogus votes??? assuming even A. Sadiq also castes his vote for IK. What is a logic from PTI ... I said two years ago not technology in this world can verify thumb impression with 100% accuracy and even biometric best system in the world has 0.6% false rejection rate.

Any ways ... IK is a one hell of a DRAMA BAAZ
 

ifteeahmed

Chief Minister (5k+ posts)
IK got 81000 votes but only around 73000 are verified, can we say IK also got around 8000 bogus votes??? assuming even A. Sadiq also castes his vote for IK. What is a logic from PTI ... I said two years ago not technology in this world can verify thumb impression with 100% accuracy and even biometric best system in the world has 0.6% false rejection rate.

Any ways ... IK is a one hell of a DRAMA BAAZ

You'll not comment this if you read the article properly.
نون لیگ کہتی ہے جن 93852 ووٹوں کی تصدیق نہیں ہوسکی وہ جعلی نہیں اور صرف اسی ایک نکتے کو بیان کرکے اور باقی سارے حقائق کو بھی اسی ایک نکتے کے گرد گھما کے وہ اپنے ووٹرز کو بیوقوف بناتی ہے . چلیں ہم نون لیگ کی بات کو سو فیصد درست مانتےہیں کہ یہ ووٹ ناقص سیاہی اور کاغذ کی وجہ سے تصدیق نہیں ہوسکے اور حقیقت میں یہ ووٹ صحیح ہیں
 

wahreh

Chief Minister (5k+ posts)
ارے بھائ اگر دوبارہ الیکشن ہو جائیں اور انتہائ منصفانہ بھی پھر بھی بنی گالوی نے نہیں جیتنا ہے اور نہ ہی تم لوگوں نے نتیجہ تسلیم کرنا ہے- یہ بات تمہارے حلق سے ہی نہیں اترتی کہ تمہارا خود ساختہ پیغمبر ہار بھی سکتا ہے

نادرا کی اصلی رپورٹ سامنے آ جاتی تو بڑے بڑے برج الٹ جاتے ،نواز شریف ، افتخار چودھری، نجم سیٹھی سے لے کے کیانی تک سب کی واٹ لگ جاتی تھی ، یہ جوڈیشل کمیشن بوہت پاورفل ہے اس کے فیصلے کا اثر اگلی بوہت دہائیوں تک رہے گا . الله کرے قوم کے حق میں کچھ اچھا ہو جائے اور ان ظالموں سے چھٹکارا مل جائے ..
 

zzzindagi

Minister (2k+ posts)
ارے بھائ اگر دوبارہ الیکشن ہو جائیں اور انتہائ منصفانہ بھی پھر بھی بنی گالوی نے نہیں جیتنا ہے اور نہ ہی تم لوگوں نے نتیجہ تسلیم کرنا ہے- یہ بات تمہارے حلق سے ہی نہیں اترتی کہ تمہارا خود ساختہ پیغمبر ہار بھی سکتا ہے

لعنت ہے تمہاری پٹواری سوچ پی ، ایک گھٹیا پٹواری یہ کہ رہا تھا کے کیوں کے ہم امریکا سے جنگ نہیں جیت سکتے تو اس پاکستان کو پلیٹ میں رکھ کے امریکا کو دے دینا چاہیے .. تم لوگوں کی سوچ ہی اتنی گھٹیا ہے اور نواز شریف جیسے گھٹیا شخص کو ہی سپورٹ کرو گے تم میڈیا سیل والے اتنے ضمیر فروش ہو کے کچھ روپوں کی خاطر سوشل میڈیا پر نواز شریف کو شریف آدمی ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہو.. چند روپوں کی خاطر اس پاک ملک سے غداری کرتے ہو شرم سے ڈوب کرو کوئی اور عزت والا کام کیوں نہیں کرتے تم لوگ ، پڑھے لکھ ہو ہاتھ پاؤں سلامت ہیں تمھرے کوئی ڈھنگ کا، عزت والا کام کرو...
 

v r imran k

Chief Minister (5k+ posts)
adalt mian paisa chaly ga justice zaheer anwar jamali iftikhar choudry ka lagaya howa hay judges kannay dajjal ki baqiyat hamay supreme court mian knock out karian gi
 

wahreh

Chief Minister (5k+ posts)

پتہ نہیں یہ ٹٹواریوں کو کیا خوش فہمی ہے- میرے کام کی فکر نہ کرو- اللہ کا شکر ہے کہ تمہاری سات پشتوں کو کھلا سکتا ہوں- گھٹیا سوچ تو عمران کے پجاریوں کی ہوتی ہے جنہیں جب دلیل نہیں بن پڑتی تو مغلظات پر اتر آتے ہیں۔ خود کو ہی دیکھ لو اور فورم پر اپنے دوسرے بھائ بندوں کو کہ بنی گالیا کی تربیت نے سوائے گالی گلوچ کے کچھ نہیں سکھایا ہے


لعنت ہے تمہاری پٹواری سوچ پی ، ایک گھٹیا پٹواری یہ کہ رہا تھا کے کیوں کے ہم امریکا سے جنگ نہیں جیت سکتے تو اس پاکستان کو پلیٹ میں رکھ کے امریکا کو دے دینا چاہیے .. تم لوگوں کی سوچ ہی اتنی گھٹیا ہے اور نواز شریف جیسے گھٹیا شخص کو ہی سپورٹ کرو گے تم میڈیا سیل والے اتنے ضمیر فروش ہو کے کچھ روپوں کی خاطر سوشل میڈیا پر نواز شریف کو شریف آدمی ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہو.. چند روپوں کی خاطر اس پاک ملک سے غداری کرتے ہو شرم سے ڈوب کرو کوئی اور عزت والا کام کیوں نہیں کرتے تم لوگ ، پڑھے لکھ ہو ہاتھ پاؤں سلامت ہیں تمھرے کوئی ڈھنگ کا، عزت والا کام کرو...
 

Shamyl Sheheryar

MPA (400+ posts)
Whats the rule on defamation and false accusation in UK? Do you pay damages in billions, zillions and do community service with prison when you fail to produce a 35 punctures tape and all what you said on container?

Also, what happens in UK when a party loses election, does the leader stay another 15 years saying crying fowl over rigging or resigns and leaves room for next person to lead?

shut the duck up about uk


UK me koi aap ke finger prints nahi leeta, phir bhi agar 100 votes ka bhi patta chalta ke wo verified nahi hosakte tu jis ne bhi aus amal me hisa laya wo andar hojatta.
 

crankthskunk

Chief Minister (5k+ posts)
Whats the rule on defamation and false accusation in UK? Do you pay damages in billions, zillions and do community service with prison when you fail to produce a 35 punctures tape and all what you said on container?

Also, what happens in UK when a party loses election, does the leader stay another 15 years saying crying fowl over rigging or resigns and leaves room for next person to lead?

shut the duck up about uk

Ducks like you need proper F********ucking, otherwise, they are not satisfied.
To sue someone in the West you also needs Balls. Which your lying, cheating criminals don't have.
I give you few examples.

Nooooooooora
1- American author wrote years ago that Nawajoooooo took $468 million bribe in the motorway project and other corruption of Nawajo. Nawaja is running with his tail between in his legs ever since, not having the courage to sue him.

2- Ms Baker had written, broadcast the allegations in the international media that the Ganjooooooo hitting on her during their conversations. Nawajjjjjjjjjjjoooooooo is quiet despite mega "Bazttttttttttti" all over the world.

3- BBC showed the documentary on the crimes of Gannnnnnnnnnnnj brothers and Ishaq Dar years ago. Guess what the crooks have no courage to sue BBC.

4- British Newspaper wrote huge headlines on Zardari theft, "Count your fingers" jibe, but the felon didn't have courage to sue.

5- BBC showed damning newsreels on Altaf Hussain, but the killer despite being in the UK doesn't have the bottle.

Criminals would sue in the West, haaaaaaaaaaaahaaaaaaaahaaaaaaa:lol::lol::lol::lol: