اینٹیں کیسے بجتی ہیں؟

خداداد

Senator (1k+ posts)
‎‫ 25 فروری 2016.

‎‫اینٹ کسی بھی عمارتی ڈھانچے کا بنیادی حصہ ہوتی ہے۔ اینٹ سے اینٹ جڑتی ہے تو عمارت مکمل ہوتی ہے اور اینٹوں کا آپس میں اتحاد باہمی برقرار رکھنا ہی عمارت کی مضبوطی کی ضمانت ہوتا ہے۔ اینٹوں کو یقین اور اعتماد کا سیمنٹ آپس میں جوڑے رکھتا ہے اور جہاں بے یقینی اور شک کی دراڑ آجائے وہاں اینٹیں بجنا شروع ہو جاتی ہیں۔

مٹی میں پانی کا مِلنا۔ پھر اس گارے کا سانچے میں ڈھلنا۔ پھر آگ میں جلنا اور سیاہی مائل گارے سے سرخ اینٹ میں ڈھلنا۔ غرض اینٹ کی تخلیق ایک مکمل سائنسی عمل ہے جس کو معاشرے کی عام فہم مثالوں سے با آسانی سمجھا جا سکتا ہے لیکن یہ موضوع کسی اور تھریڈ کے لیے سنبھال رکھتے ہیں۔ اس تھریڑ کا موضوع اینٹ کے استعمال یا یوں کہیے کہ کاروبار تک محدود ہے۔

اینٹ کاسب سے زیادہ استعمال عمارت بنانے میں ہوتا ہے۔ تعمیراتی کمپنیاں اینٹوں کی سب سے بڑی خریدار ہیں جو بھٹّہ خشت پر ایک دوسرے سے الگ تھلگ تخلیق ہونے والی اینٹوں کو ربط اور خوش اسلوبی سے ترتیب دیتی ہیں اور ان کے درمیان اعتماد اور یگانگت کا سیمنٹ لگاتی ہیں۔ خلوص کے پانی سے آبیاری کرتی ہیں اور یوں وہ اینٹیں جو اپنی جداگانہ حیثیت میں ایک ٹوٹے ستارے سے زیادہ اہمیت کی حامل نہ ہو سکتی تھیں اب عمارت کی کہکشاں میں دمکتے مقدّر کے ہزاروں ستاروں کی مانند اتحاد باہمی کا مظہر بن جاتی ہیں۔

اچھی تعمیراتی کمپنیاں اپنی لگائی ہوئی اینٹوں کے ایمان کو مزید مضبوط کرنے اور عمارت کی لرزتی زمین اور بھٹکتی ہواؤں سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے انہیں ایک اور کلمہ بھی پڑھاتی ہیں جو کچھ یوں ہے۔

فرد قائم ربطِ ملّت سے ہے تنہا کچھ نہیں
موج ہے دریا میں اور بیرونِ دریا کچھ نہیں

اس کے مقابلے میں کچھ کمپنیوں کا کاروبار یکسر مختلف نوعیت کا ہوتا ہے۔ یہ ڈیمولیشن کمپنیاں کہلاتی ہیں جن کا کام ہی عمارت کی اینٹ سے اینٹ بجانا ہوتا ہے۔ اکثر بڑی تعمیراتی کمپنیوں کو اگر عمارت کے کسی حصّے کو گرا کر وہاں کچھ اور تعمیر کرنا مقصود ہو یا پھر تمام عمارت ہی گرا کر اس کی زمین کے حصّے بخرے کرنے کا ارادہ ہو تو ان کرائے کی ڈیمولیشن کمپنیوں کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں۔ یہاں ایک حقیقت مسلّمہ ہے اور وہ یہ کہ تعمیرات کی دنیا میں اصل کاروبار بہر حال تعمیراتی کمپنیوں کا ہی ہے۔

یہ ڈیمولیشن کمپنیاں اپنے کنٹریکٹ کے مطابق عمارت کی اینٹ سے اینٹ بجا تو لیتی ہیں لیکن ان کی تخریبی کام میں مہارت کی وجہ سے انہیں کسی بھی تعمیری کام میں حصّہ نہیں ملتا خواہ وہ تعمیری کام انہی کی ڈھائی گئی عمارت کی جگہ پر ہی ہو رہا ہو۔

بات اینٹ سے اینٹ بجانے کی چل نکلی ہے تو کچھ ذکر سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان جناب سردار آصف علی زرداری کا بھی ہو جائے جہنوں نے اپنی کاوشوں سے اینٹ سے اینٹ بجانے کے غیر معروف محاورے کو زباں زدِ عام کر دیا۔ آج کل ایسے مجدّد کہاں ملتے ہیں جو بھولے بسرے اسباق عوام الناس کو اس طرح یاد دلائیں کہ پھر ان اسباق کو بھول جانا عوام کی خواہش پر بھی منحصر نہ ہو۔ بلکہ معاملہ اس کے بر عکس ہو جائے کہ جتنا بھلانا چاہیں اتنا ہی یاد آئیں۔

اینٹ سے اینٹ بجانے والا سبق ہی کیا کم تھا کہ حضرت نے پتھروں سے سر پھوڑنا بھی مناسب سمجھا؟ بہت عرصہ قبل کسی دانا کا قول پڑھا تھا کہ خاموش انسان پہاڑ کی مانند با رعب ہوتا ہے۔ زرداری صاحب نے اینٹوں والا بھاشن دینے کے بعد سمجھا ہو گا کہ شاید دوسری طرف سے اینٹ کا جواب پتھر سے آئے گا تو پتھر پھینکنے والوں کی پوزیشن واضع ہو جائے لیکن دوسری جانب سے مستعدی مستقل مزاجی اور خاموشی کی پالیسی قائم رہی۔

پھر جب ساری دنیا گھوم کر وہ بھٹّہ ہی نہ مل سکا کہ جس کی بنائی ہوئی اینٹ بجا کر اس نقارخانے میں طوطی کی آواز سے زیادہ شور شرابہ کیا جا سکے تو حضرت نے ایک اور روپ دکھایا اور بھوکی لومڑی کی مانند خوشامد شروع کر دی۔ اس حقیقت کا ادراک کیے بغیر کہ خوشامد میں آجانے والے کوّے اور شکار دبوچ کر بیٹھے عقاب میں فرق ہوتا ہے۔ بلکہ یہاں تو بات ایک حد اور آگے نکل چکی ہے کہ عقاب کے دبوچے ہوئے سانپوں میں ہی لومڑی کی جان ہے۔

اینٹ کا جواب پتھر سے لے کر پتھر پھینکنے والوں کو دنیا میں رسوا کرنے کی شدید خواہش نے زرداری صاحب سے کنفیوژن میں وہ کچھ کروایا ہے کہ ایسا لگتا ہے جیسے اینٹ کا جوابی پتھر اور کہیں نہیں بلکہ ان کی اپنی ہی عقل پر پڑ چکا ہے۔‬‎
[email protected]
‬‎
 
Last edited:

Nice2MU

President (40k+ posts)
You have just wasted your time on this useless idiot...

Aap b kuee Tameerati kaam karay
 
Last edited:

1mr4n

Minister (2k+ posts)
آجکل زرداری صاحب پرانے وقتوں کے کموڈ کے استعمال میں مصروف ہیں جو اینٹیں انہوں نے اٹھائ ہیں وہ قضائے حاجت کیلے استعمال کر رہے ہیں
 
خداداد

Senator (1k+ posts)
You have just wasted your time on this useless idiot...

Aap b kuee Tameerati kaam karay
او بھائی میں نے تھریڈ لکھ کر کوئی کمال نہیں کیا۔ آپ نے اسے پڑھ کر بھی کوئی کمال نہ کیا ہوتا اگر بعد میں یہ کمنٹ نہ کرتے تو۔ اگر میرا لکھنے کا ٹائم ویسٹ رہا تو آپ کا پڑھنے کا اور پھر کمنٹ کی ذحمت کرنے کا ٹائم کس کھاتے میں جائے گا؟
 
Nice2MU

President (40k+ posts)
او بھائی میں نے تھریڈ لکھ کر کوئی کمال نہیں کیا۔ آپ نے اسے پڑھ کر بھی کوئی کمال نہ کیا ہوتا اگر بعد میں یہ کمنٹ نہ کرتے تو۔ اگر میرا لکھنے کا ٹائم ویسٹ رہا تو آپ کا پڑھنے کا اور پھر کمنٹ کی ذحمت کرنے کا ٹائم کس کھاتے میں جائے گا؟

Waste+ waste= waste
 
sensible

Chief Minister (5k+ posts)
اور آپ نے اس ویسٹ مینیجمنٹ کی ذمّہ داری اٹھا رکھی ہے اسی لیے اتنے حساب کتاب کر رہے ہیں۔۔

:lol::lol::lol:
بحث دلچسپ ہو گئی ہے اور برجستہ بھی.
میرا ذاتی خیال ہے اسس کو جتنا اس نے خود کو بےنقاب کیا ہے اسس کی تشریح جاری رکھی جائے اسس قوم کی یادداشت کمزور ہے اس لئے
.
 
Last edited:

خداداد

Senator (1k+ posts)

:lol::lol::lol:
بحث دلچسپ ہو گئی ہے اور برجستہ بھی.
میرا ذاتی خیال ہے اسس کو جتنا اس نے خود کو بےنقاب کیا ہے اسس کی تشریح جاری رکھی جائے اسس قوم کی یادداشت کمزور ہے اس لئے
.

ویسے بحث کوئی اچھی بات تو نہیں لیکن کبھی کبھی دل کے بہلانے کو کوئی شغل ایسے ہی ڈھونڈ لینا چاہئیے۔

آپ کی بات ٹھیک ہے زرداری نے خود کو پوری طرح بے نقاب کر دیا ہے۔ اس قوم کی یاد داشت کمزور سہی لیکن اس اینٹوں والے دھماکے کی باز گشت زرداری کے دونوں کانوں کے درمیان کافی عرصے تک رہے گی اور آج کل کے اوٹ پٹانگ بیانات اسی بازگشت کی عکاسی کرتے ہیں۔
 
Last edited:

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم

اینٹ کی ہسٹری لکھنے کا شکریہ

بھائی غیر ضروری چیزیں کم ہونی چاہیں تحریر میں
 
خداداد

Senator (1k+ posts)

اینٹ کی ہسٹری لکھنے کا شکریہ

بھائی غیر ضروری چیزیں کم ہونی چاہیں تحریر میں
بھائی اگر آپ اس تحریر میں غیر ضروری چیزوں کی نشاندہی کر دیں تو مجھے مستقبل کی تحریروں کی نوک پلک سنوارنے کے لیے راہنما اصول فراہم ہو سکتے ہیں۔
 
Last edited:

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
بھائی اگر آپ اس تحریر میں غیر ضروری چیزوں کی نشاندہی کر دیں تو مجھے مستقبل کی تحریروں کی نوک پلک سنوارنے کے لیے راہنما اصول فراہم ہو سکتے ہیں۔

سیدھی بات کریں تو بہتر ہو گا
نہ کہ آدھ مضمون صرف اس پر ہو کہ اینٹ کیسے بنتی ہے
مختصر اور ٹو دی پواینٹ
جس میں اچھی تماثیل ہوں

امید ہے آپ برا نہی مانیں گے
 
خداداد

Senator (1k+ posts)
سیدھی بات کریں تو بہتر ہو گا
نہ کہ آدھ مضمون صرف اس پر ہو کہ اینٹ کیسے بنتی ہے
مختصر اور ٹو دی پواینٹ
جس میں اچھی تماثیل ہوں

امید ہے آپ برا نہی مانیں گے
آپ کا اشارہ جس بات کی طرف ہے اگر میں اسے صحیح سمجھا ہوں تو اسے تمہید باندھنا کہتے ہیں جو مجھ نا چیز کے فہم کے مطابق کسی بھی مضمون کے اغراض و مقاصد اور لکھاری کے اس مضمون کے لیے ملنے والی تحریک کا عکس دیتا ہے۔ اس تمہید کا ایک اور مقصد پسِ پردہ حالات و واقعات کا ظاہری صورتحال سے ربط قائم کرنا بھی ہوتا ہے۔

بہر حال۔ اگر غور کریں تو یہ مضمون صرف دوسرے پیراگراف میں اینٹوں کی تخلیق کو ممکنہ حد تک مختصر بیان کرنے کے بعد اس وعدے کے ساتھ آگے بڑھ جاتا ہے کہ اینٹوں کی تخلیق پر ابھی ایک مکمل مضمون آنا باقی ہے۔
 
میں سمجھتا ہوں کہ تمہید کس کو کہتے ہیں
تمہید کا مطلب یہ نہی کہ اینٹ پر مضمون لکھنا ہے تو مٹی کا ذکر کیا جاۓ ، آدھے مضمون تک

آپ نے اینٹ پر مضمون نہی لکھنا تھا بلکہ زرداری اور اینٹ سے اینٹ بجنے کے محاورے پر لکھنا تھا

ہمارے پاکستان میں تو بچوں کو مائی بیسٹ فرینڈ پر مضمون لکھواتے ہیں ، یہ ویسی تحریر تھی

آپ اچھے لکھنے والوں کو پڑھیں تو بات سمجھ آ جاۓ گی
 
Nice2MU

President (40k+ posts)
اور آپ نے اس ویسٹ مینیجمنٹ کی ذمّہ داری اٹھا رکھی ہے اسی لیے اتنے حساب کتاب کر رہے ہیں۔۔

ویسے جس 'ویسٹ' پہ آپ نے لکھا ہے لگتا ہے یہ کام آپ نے اپنے ذمہ لیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں تو اس نمونے پہ ایک منٹ بھی ضائع نہ کروں۔ میں نے تو تحریر کچھ اور سمجھ کے پڑھی تھی کیونکہ زرداری کا ذکر تو بہت بعد میں آیا تھا پہلے پارٹ میں تو تعمیرات پہ گفتگو ہوئی تھی میرا خیال تھا کہ آپ تعمیرات کے سلسلے میں کوئی مفید مشورہ دینگے۔
 
خداداد

Senator (1k+ posts)

میں سمجھتا ہوں کہ تمہید کس کو کہتے ہیں
تمہید کا مطلب یہ نہی کہ اینٹ پر مضمون لکھنا ہے تو مٹی کا ذکر کیا جاۓ ، آدھے مضمون تک

آپ نے اینٹ پر مضمون نہی لکھنا تھا بلکہ زرداری اور اینٹ سے اینٹ بجنے کے محاورے پر لکھنا تھا

ہمارے پاکستان میں تو بچوں کو مائی بیسٹ فرینڈ پر مضمون لکھواتے ہیں ، یہ ویسی تحریر تھی

آپ اچھے لکھنے والوں کو پڑھیں تو بات سمجھ آ جاۓ گی
ویسے مائی ببیسٹ فرینڈ والے مضمون کی مثال سے مجھے ایک پرانی بات یاد آ گئی جب میں نے بہت سال قبل اپنے ایک دوست کو بچوں کے انگریزی کے پرچوں کی مارکنگ کرتے دیکھا۔ پرائمری کا بچہ تھا اور مائی بیسٹ فرینڈ کا مضمون مائی فادر کے نام سے چھاپ آیا۔ تحریر کچھ یوں تھی۔۔

احمد از مائی فادر۔
ہی کمز مائی ہوم ڈیلی۔
وی پلے ٹوگیدر۔
آئی ہیوو مینی فادرز بٹ احمد از مائی بیسٹ فادر۔

آپ کو کہیں وہ بچہ مل جائے تو براہ کرم اس کی تصحیح کر دیجیے۔ یہ کارِ خیر آپ سے بہتر کوئی نہیں کر سکتا شاید۔
 
خداداد

Senator (1k+ posts)

ویسے جس 'ویسٹ' پہ آپ نے لکھا ہے لگتا ہے یہ کام آپ نے اپنے ذمہ لیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں تو اس نمونے پہ ایک منٹ بھی ضائع نہ کروں۔ میں نے تو تحریر کچھ اور سمجھ کے پڑھی تھی کیونکہ زرداری کا ذکر تو بہت بعد میں آیا تھا پہلے پارٹ میں تو تعمیرات پہ گفتگو ہوئی تھی میرا خیال تھا کہ آپ تعمیرات کے سلسلے میں کوئی مفید مشورہ دینگے۔
چلیں اب بحث سمیٹ لیتے ہیں۔ خلاصہ یہ ہے کہ آپ کے خیال میں تحریر دلچسپ تھی لیکن زرداری کے زکر نے اس میں چار پیوند لگا کر اسے ویسٹ کر دیا۔