
ایم فور گوجرہ موٹروے پر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ لڑکی کو چلتی گاڑی میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزموں نے لڑکی کو بوتیک پر نوکری کا جھانسہ دے کر گوجرہ بلایا، اسے موٹروے پر لیجا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد فیصل آباد انٹرچینج پر پھینک کر فرار ہو گئے۔
واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس میں متاثرہ لڑکی کی پھوپھی نے مؤقف اپنایا ہے کہ اس کی 18 سالہ جوان بھتیجی کو فون پر پیغام موصول ہوا کہ اس کا گوجرہ میں انٹرویو ہے، جب مقررہ جگہ پر پہنچے تو ملزمان لڑکی کو گاڑی میں بٹھا کر موٹروے پر لے گئے جہاں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق لڑکی کا میڈیکولیگل ہو چکا ہے اب ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرایا جائے گا۔ مقدمے پر عملدرآمد کیلئے ملزموں کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال میں زیادتی کے کئی واقعات رپورٹ ہوئے جن میں لاہور کے علاقے گجرپورہ میں موٹروے کے مقام پر خاتون کو اس کے بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، جبکہ شیخورہ میں بھی موٹروے پُل کے قریب 22 سالہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/5YdXPRL/gojra.jpg
Last edited: