ایم کیو ایم رہنما کا معاہدے پر عمل نہ کیے جانے پر حکومت سے علیحدگی کا اشارہ

shhebaz-mqm-karachi-govt.jpg


ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے معاہدے پر عمل نہ کیے جانے پر حکومت سے علیحدگی کا اشارہ دے دیا۔

نجی چینل اے آر وائی کے پروگرام "الیونتھ آور" میں گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ بھی معاہدے پر چلے لیکن عمل نہیں ہوا تو ہم الگ ہوگئے اگر موجودہ حکومت نے بھی معاہدے پر عمل نہیں کیا تو ہم الگ ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین اس وقت ہمارے خلاف بدترین الزامات لگا رہے ہیں، حالانکہ ہم جو بلدیاتی نظام کراچی کے لیے مانگ رہے ہیں وہی پورے ملک کے لیے مانگتے ہیں۔ خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ سب کو کراچی کے معاملے میں پیٹ میں درد کیوں ہوجاتا ہے۔


خواجہ اظہار نے مزید کہا ڈی لمیٹیشن اور 140 اے ہمارا آئینی مطالبہ ہے، ہم کہتے ہیں کہ پہلے ڈی لمیٹیشن اور 140 اے پر عمل کروائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ایک 31 ہزار ووٹر والے حلقے اور 80 ہزار والے کو برابر فنڈز قرض دیے جائیں گے۔ جب سپریم کورٹ کا 140 اے پر فیصلہ موجود ہے تو پھر یہ تو سیدھا سیدھا توہین عدالت کا کیس بنتا ہے۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ ہمارے یہ دونوں مطالبات پر عمل کراکر بے شک بلدیاتی انتخابات کروالیں، یہ مطالبات ایک ہفتے میں پورے ہوسکتے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ قانونی و آئینی تقاضوں کے لیے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ میں درخواست دی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں خواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی سراج الحق اورجماعت اسلامی نعیم الرحمان میں فرق ہے۔
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
انسان دن میں اتنے کپڑے نہیں بدلتا جتنے یہ لوگ حکومت سے علیحدگی کے دعوے کرتے ہیں۔

ایم کیو ایم کے ہر ممبر پہ کرپشن، قتل و غارتگ، دہشتگردی ، بھتہ خوری ، اغواء برائے تاوان وغیرہ کے اتنے مقدمے ہیں کہ اگر انہوں نے حکومت کے سہولت کاروں یعنی وردی میں ملبوس دہشتگروں کیساتھ ہینکی پینکی کی تو اگلے دن ساری ایم کیو ایم جیلوں میں ہوگی یا زمین کے نیچے ۔
 

zain786

Chief Minister (5k+ posts)
ایم لیو ایم کہ بڑے ابو کی کوئی بات نئی مانی جا رہی ہوگی
 

tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
ye kahein nahi jaein ge, jub tuk establishment kahey gi ye idher hi rahein ge, jis din establishment ne ishara kia ye hakomat se alag ho jaein ge. Baqi ye agrement, fund, voter, halqa waghera ye sub bekaar ki batein hain ye sirf logo ko dikhaney or bataney kay liey hoti hain
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
ریٹ بڑھاؤ نواز شریف ہم تم اور پی ڈی ا یم کے سارے چوروں ڈاکوؤں لٹیروں کے ساتھ ہیں ایک اور وزارت ُاور اربوں روپے کی دیہاڑیوں کا سوال ہے بابا