
ایف بی آر کے انٹرنل آڈٹ نے 9ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے کیس میں اہم سراغ ملنے پر بڑے کیس کے اہم ملزم مرزا ایاز علی بیگ کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر انٹرنل آڈٹ نے 9 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے کیس میں اہم ملزم مرزا ایاز علی بیگ کو گرفتار کر لیا۔ ایف بی آر کے مطابق گرفتار ملزم نے منی لانڈرنگ کے لیے کوالٹی انٹرنیشنل کے نام سے جعلی کمپنی بنائی رکھی تھی، ڈی ایچ اے فیز 7 کے نجی بینک کے کئی اکاؤنٹ ملزم کے زیر استعمال تھے۔
ایف بی آر کے مطابق نجی بینک کے اکاؤنٹس میں اربوں روپے کی ٹرانزیکشن کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا، ملزم کے قبضے سے منی لانڈرنگ کے حوالے سے فہرست بھی برآمد کر لی گئی ہے۔
ملزم مرزا ایاز علی کا نام منی لانڈرنگ کی درج ایف آئی آر میں بھی شامل ہے، گرفتار ملزم کے پاس بیٹری کمپنی کے مالک سے اور کئی شخصیات کی رقوم منتقلی کے شواہد بھی حاصل کر لیے گئے۔
ایف بی آر گرفتار مرزا ایاز علی کو کل کسٹم کورٹ میں ریمانڈ کے لیے پیش کر کے تحقیقات کا دائرہ کار بڑھائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4fbrmoneylaubdarrestb.jpg