ایف بی آر

  1. Muhammad Awais Malik

    ایف بی آر کا موبائل فونز اور کاروں پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کا اعلان؟

    وفاقی بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے کسی بھی وقت موبائل فونز اور کاروں پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ اعلان چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے اسلام آباد میں ڈائریکٹریٹ جنرل کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اور کہا...
  2. Rana Asim

    ایف بی آر نے زیادہ آمدن والی کمپنیوں اور کارپوریشنز پر سپر ٹیکس عائد کر دیا

    ایف بی آر نے 15 کروڑ روپے سے زیادہ آمدن والی کمپنیوں اور کارپوریشنز پر سپر ٹیکس عائد کر دیا ہے۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ زیادہ کاروبار والی کارپوریشن کمپنیوں کو 50 فیصد واجبات 7 روز کے اندر ادا کرنے کی ہدایت کر دی۔ فیصلے سے ایف بی آر کے ریونیو میں اربوں روہے اضافے کا امکان ہے، زیادہ...
  3. Rana Asim

    بلٹ پروف گاڑیوں کی درآمد سے متعلق ایف بی آر کی وضاحت،خبروں کی تردید

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سابق فوجی افسران کو بلٹ پروف گاڑیوں کی درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکس سے استثنٰی کے حوالے سے خبروں کی تردید کردی ہے۔ ایف بی آر نے اپنے بیان میں واضح طور پر کسی بھی ایسے ایس آر او کے اجرا سے انکار کیا ہے جو ڈیوٹی اور ٹیکس فری بلٹ پروف گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دیتا...
  4. Rana Asim

    ایف بی آر نے 9 ارب کی منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا

    ایف بی آر کے انٹرنل آڈٹ نے 9ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے کیس میں اہم سراغ ملنے پر بڑے کیس کے اہم ملزم مرزا ایاز علی بیگ کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر انٹرنل آڈٹ نے 9 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے کیس میں اہم ملزم مرزا ایاز علی بیگ کو گرفتار کر لیا۔ ایف بی آر کے مطابق گرفتار ملزم...
  5. S

    72 ملین افراد کے اخراجات کی تفصیل ایف بی آر کو فراہم کردی،نادرا

    نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے ٹیکس اکٹھا کرنے کے مقصد سے 72ملین افراد کے اخراجات ان کے شناختی کارڈ کے ذریعے ٹریک کیے،ان معلومات کی بنیاد پر قابل ذکر ٹیکس کے حصول کا امکان بہت کم ہے۔ نادرا نے نان فائلرز کے بارے میں تفصیلات فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو فراہم کردیں،مگر ٹیکس وصولی کے نقطہ نظر...
  6. S

    وزیراعظم کانوٹس،ایف بی آر کی ایئر ٹکٹس پر ایکسائز ڈیوٹی سے متعلق وضاحت

    یکم جولائی 2022 سے پہلے جاری ہونے والی انٹرنیشنل ایئر ٹکٹس پر نئی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا اطلاق نہیں ہوگا،فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے واضح کردیا۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان انٹرنیشنل ہوائی ٹکٹوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا نفاذ نہیں ہوگا جو یکم جولائی 2022 سے پہلے جاری کی گئی...
  7. Rana Asim

    6ہزار ارب روپے کی ٹیکس کلیکشن، کریڈٹ کس کو جاتا ہے؟

    ایف بی آر (فیڈرل بورڈ آف ریونیو) نے 6 ہزار ارب روپے کا ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کر لیا جس پر سابق وزیر خزانہ شوکت ترین اور ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ اس کا کریڈٹ عمران اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ یہ...
  8. Muhammad Awais Malik

    عمران حکومت کی پالیسیاں،ملکی تاریخ میں پہلی بارایف بی آرنے بڑاہدف عبورکرلیا

    سابق حکومت کی کامیاب معاشی اصلاحات کے ثمرات نظر آنا شروع ہوگئے، ایف بی آر نے 6ہزار ارب روپے کی ٹیکس وصولی کا ہدف عبور کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تاریخ میں پہلی بار وفاقی بورڈ آف ریونیو نے ریکارڈ محصولات جمع کرلی ہیں جس پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے ایف بی آر کو مبارکباد دی ہے۔ ترجمان ایف بی آر...
  9. Muhammad Awais Malik

    پی آئی اے کا ایف بی آر کے ساتھ تنازع،ماہانہ لاکھوں ڈالرز کا نقصان

    قومی ایئر لائنز(پی آئی اے ) کو وفاقی بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے ساتھ تنازعے کے نتیجے میں ماہانہ اربوں ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔ اے آر وائی کی رپورٹ کے مطابق دونوں قومی اداروں کے درمیان ڈیوٹی کے معاملے پر تنازع شدت اختیار کرگیا ہے جس بھاری کا خمیازہ پی آئی اے کو اٹھاناپڑرہا ہے، معاملہ...
  10. Muhammad Awais Malik

    ایف بی آرکو نان فائلرز کی سم،بجلی و گیس کا کنکشن منقطع کرنےکا اختیار مل گیا

    ٹیکس نادہندگان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کیلئے حکومت نے وفاقی بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو نان فائلر ٹیکس پیئرز کی موبائل سم، بجلی و گیس کنکشنز منقطع کرنے کا اختیار دیدیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں...
  11. Rana Asim

    ایف بی آر کا آئندہ مالی سال میں 180 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ واپس لینے پر غور

    ایف بی آر نے آئندہ مالی سال 2022-23 کیلئے ٹیکس وصولیوں کا ہدف7ہزار 365ارب روپے رکھنے کی تجویز کا جائزہ لینا شروع کردیا۔ دوسری جانب اگلے بجٹ میں180ارب روپے سے زائد مالیت کی ٹیکس چھوٹ اور رعایات واپس لینے کی تجاویز بھی زیر غور ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے ساتھ مئی کے...
  12. Muhammad Awais Malik

    سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے مفتاح اسماعیل سے بڑا مطالبہ کر دیا

    سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے موجودہ حکومت کی جانب سے وفاقی بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے چیئرمین کی تبدیلی پر افسوس کا اظہار کردیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر کی سیاسی بنیادوں پر تبدیلی اچھی بات...
  13. Rana Asim

    ایف بی آر نے حریم شاہ کو طلب کر لیا، گرفتاری کا امکان

    اے آر وائی نیوز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے حریم شاہ کے ٹیکس معاملات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اسی معاملے پر ایف بی آر انٹیلی جنس، انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر کے انہیں 16 فروری کو طلب کر لیا ہے۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ...
  14. S

    سپر اسٹور کی رسیدوں پر لیا گیا سیلز ٹیکس کہاں جارہا؟کرپشن کا انکشاف

    سپر اسٹور کی رسیدوں پر لیا گیا سیلز ٹیکس کہاں جارہا؟ ہم سب جانتے ہیں سپر اسٹور سے جب کوئی سامان لیا جاتا ہے تو اس کی رسیدوں پر سیلز ٹیکس وصول کیا جاتا ہے,ویسے تو یہ عوامی ٹیکس حکومتی خزانے میں جاتا ہے لیکن اب اس طریقہ کار میں بھی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف بی آر ایپ سے تحقیق کی گئی جس سے یہ...
  15. Rana Asim

    معیشت میں5.37 فیصد کی گروتھ پر شبرزیدی کا وزیراعظم عمران خان کو مشورہ

    سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام اب پتہ چلے گا میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ معیشت میں5.37 فیصد کی بہتری سے متعلق خبروں پر وزیراعظم کو مشورہ ہے کہ وہ اسے یہ نہ سمجھیں کہ معیشت ٹھیک ہو گئی ہے بلکہ یہ کہنا چاہیے کہ کوشش کر رہے ہیں کہ معیشت ٹھیک راہ پر گامزن ہو جائے۔...
  16. Rana Asim

    ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں،چیئرمین ایف بی آر نے وضاحت کردی

    ایف بی آر (فیڈرل بورڈ آف ریونیو) کے چیئرمین اشفاق احمد نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں بتایا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا اور ادویات والے شعبے کو ٹیکس ریفنڈ بروقت ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے کمیٹی...
  17. Muhammad Awais Malik

    کس رکن اسمبلی نے 2019 میں صرف 250 روپے ٹیکس ادا کیا؟

    ایف بی آر نے ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کر دی جس کے مطابق سب سے زیادہ ٹیکس پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون نے جمع کرایا جبکہ سندھ اسمبلی کے رکن علی غلام نے انکم ٹیکس کی مد میں سب سے کم رقم ادا کی ۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے پارلیمنٹیرینز ٹیکس ڈائریکٹری 2019...
  18. Muhammad Awais Malik

    کس رکن پارلیمنٹ نے کتنا ٹیکس ادا کیا؟ایف بی آر نے تفصیلات جاری کر دیں

    وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اراکین پارلیمنٹ کی 2019 کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کردی ہے جس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ساڑھے 98 لاکھ ٹیکس دیا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے98لاکھ 54ہزار959روپےٹیکس دیا جبکہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر اپوزیشن...
  19. S

    دعوے ہزارنتیجہ صفر،ایف بی آر اسلام آباد میں بھی ٹیکس چوری روکنے میں ناکام

    ٹیکس کلچر کو فروغ دینے اور ٹیکس کلیکشن میں اضافے کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی کروڑوں روپے سے جاری اشتہاری مہم کا مثبت نتیجہ نہ نکل سکا، انتظامیہ اسلام آباد میں بھی بڑے ریسٹورینٹس پر کمپیوٹرائزڈ رسید دینے کی پالیسی پر عمل درآمد نہ کرا سکی۔ صحافی صدیق جان نے ایف بی آر کی ناقص...
  20. Rana Asim

    کروڑوں روپے کے جعلی ٹیکس ریفنڈ میں ملوث ایف بی آر کے 4افسران ریڈار پر آ گئے

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے 4 سینئر افسران 12 کروڑ روپے کے جعلی ٹیکس ریفنڈ میں ملوث پائے گئے ہیں۔ وفاقی ٹیکس محتسب نے ان افسران کو فوری طور پر موجودہ عہدوں سے ہٹانے اور ان کیخلاف فوجداری اور محکمانہ کارروائی کی سفارش کردی ہے۔ سماء نیوز کے مطابق وفاقی ٹیکس محتسب کے سوموٹو نوٹس کے ذریعے کی گئی...