ایف بی آر نے زیادہ آمدن والی کمپنیوں اور کارپوریشنز پر سپر ٹیکس عائد کر دیا

fbr-tax-shhebaz-govt-pak.jpg


ایف بی آر نے 15 کروڑ روپے سے زیادہ آمدن والی کمپنیوں اور کارپوریشنز پر سپر ٹیکس عائد کر دیا ہے۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ زیادہ کاروبار والی کارپوریشن کمپنیوں کو 50 فیصد واجبات 7 روز کے اندر ادا کرنے کی ہدایت کر دی۔

فیصلے سے ایف بی آر کے ریونیو میں اربوں روہے اضافے کا امکان ہے، زیادہ کمانے والی کمپنیوں کی آمدن پر سپر ٹیکس کے نفاذ میں اہم پیشرفت ہوئی، سپریم کورٹ نے ایف بی آر کی جانب سے دائر درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا ہے۔

یاد رہے کہ فنانس ایکٹ 2022 کے تحت پارلیمان نے 15 کروڑ روپے سے زائد آمدن پر سپر ٹیکس لگایا تھا، بعد میں لاہور ہائیکورٹ نے ایک عبوری حکم نامے کے ذریعے اس لیوی کے نفاذ کو روک دیا، عدالت عظمیٰ کے احکامات کے بعد ایف بی آر کے ریونیو میں اربوں روپے اضافہ متوقع ہے۔

ایف بی آر نے 15 کروڑ سے زیادہ آمدن رکھنے والے افراد اور کمپنیوں پر ایک سے 4 فیصد سپر ٹیکس کے ذریعے 80 ارب روپے آمدن کا تخمینہ لگایا تھا۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Corrupt PMD beggars and their shameless handlers have destroyed the country which was doing great with Record exports, record remittances, record revenue collection, record GDP and record industrial/agricultural growth along with things like health cards, Ehsaas program, Shelter homes and without compromising on the national dignity.
 

xshadow

Minister (2k+ posts)
اسکے بغیر بھی ریکارڈ ٹیکس کلیکشن ہورہی تھی عمران حکومت میں۔
مگر نون لیگیوں نے کہا نہیں' ہمیں تو چھتر کھانے ہیں۔