
ٹیکس نادہندگان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کیلئے حکومت نے وفاقی بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو نان فائلر ٹیکس پیئرز کی موبائل سم، بجلی و گیس کنکشنز منقطع کرنے کا اختیار دیدیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں کیا گیا ، اجلاس میں فنانس بل پیش کیا گیا ۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نئے فنانس بل کے تحت نان فائلر ٹیکس پیئرز کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے، اس کیلئے کمیٹی نے ایف بی آر کو صارف کو ملنے والی بنیادی سہولیات کی فراہمی منقطع کرنے کا اختیار دیدیا گیا ہے۔
اختیارات ملنے کے بعد ایف بی آر گوشوارے جمع نہ کرووانے والوں کی موبائل فون سمز، بجلی و گیس کے کنکشنز منقطع کرسکتا ہے، تاہم صارف کی جانب سے گواشوارےجمع کروانے کے بعد منقطع کی گئی تمام سہولیات دوبارہ سے بحال کردی جائیں گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fbr-sim-block-bj.jpg