Arslan
Moderator
وزیراعظم نواز شریف نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کو نیکٹا فورس اور ایف آئی اے میں بھرتیوں کے لیے فری ہینڈ دیدیا ہے، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیرداخلہ چوہدری نثار نے وزیراعظم سے نیکٹافورس اور ایف آئی اے میں خالی 1900 اسامیوں پر بھرتی کے لیے باقاعدہ اجازت طلب کرلی ہے، وزیراعظم نے وزیرداخلہ کو بھرتیوں کے لیے فری ہینڈ دیتے ہوئے شفافیت اور صلاحیت کی بنیاد پر بھرتیوں کی ہدایت کی ہے، وزیر داخلہ نے آگاہ کیا کہ وہ سیاسی مداخلت کے بغیر میرٹ اور اہلیت کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز میں بھرتیاں کریں گے، سیاسی وابستگی یا سفارش کو یکسر نظرانداز کردیا جائے گا۔
source
source