
ایشین ڈویلپمنٹ بینک(اے ڈی بی) نےاپنی ایک رپورٹ میں پاکستان کو جنوبی ایشیاء کا مہنگا ترین ملک قرار دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اے ڈی بی نے جنوبی ایشیائی ممالک کی معاشی و اقتصادی صورتحال پر مبنی ایک رپورٹ جاری کی جس میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی کے اعتبار سے جنوبی ایشیائی ممالک میں پاکستان کا نمبر پہلا ہے، پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران مہنگائی کی اوسط شرح 27 اعشاریہ 5فیصد ہے۔
اے ڈی بی کے مطابق اس فہرست میں دوسرا نمبر حال ہی میں دیوالیہ ہونے والے ملک سری لنکا کا ہے جہاں مہنگائی کی اوسط شرح24 اعشاریہ4 فیصد ہے، دہائیوں سے جنگوں میں الجھے ملک افغانستان جنوبی ایشیاء کا تیسرا مہنگا ترین ملک ہے، یہاں مہنگائی کی شرح13اعشاریہ 8 فیصد ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق 8اعشاریہ 7 فیصد اوسط مہنگائی کی شرح کے ساتھ بنگلہ دیش چوتھے،نیپال7اعشاریہ4 فیصد کے ساتھ پانچویں، بھوٹان5اعشاریہ 5 فیصد کے ساتھ چھٹے جبکہ 5 فیصد مہنگائی کی اوسط شرح کے ساتھ پڑوسی ملک بھارت مہنگے ترین جنوبی ایشیائی ممالک کی فہرست میں ساتویں نمبر پر ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/aisa-pkjaaha.jpg