ایران میں پاکستانی شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت

Flags%20of%20Iran%20%26%20Pakistan_3.png

ایران میں حالیہ کشیدہ حالات اور اسرائیلی حملوں کے تناظر میں تہران میں پاکستانی سفارتخانے نے ایران میں موجود پاکستانی شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔


سفارتی ذرائع کے مطابق ایران میں مقیم پاکستانیوں کی تعداد 45 ہزار سے 50 ہزار کے درمیان ہے، جن میں زائرین، طلبہ، مزدور، تاجر، پیشہ ور افراد اور پاکستانی نژاد دوہری شہریت رکھنے والے شامل ہیں۔


ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی حملوں کے باعث ایران کے زمینی اور فضائی راستے جزوی یا مکمل طور پر بند ہو چکے ہیں، جس کے سبب پاکستانی شہریوں کی نقل و حرکت بھی متاثر ہوئی ہے۔ مشہد، قم اور تہران میں موجود مقدس مقامات پر زیارت کے لیے جانے والے زائرین کی ایک بڑی تعداد ایران میں موجود ہے۔


پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ ہدایت میں شہریوں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ موجودہ صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور محفوظ مقامات پر قیام کریں۔


سفارتی حکام کے مطابق پاکستان اور ایران کے درمیان 909 کلومیٹر طویل سرحد پر تین بڑے انٹری و ایگزٹ پوائنٹس — تافتان، گبد اور مند — واقع ہیں، جو کہ نہ صرف دور دراز علاقوں میں ہیں بلکہ سکیورٹی کے لحاظ سے بھی انتہائی حساس سمجھے جاتے ہیں۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ایران میں موجود پاکستانیوں کی واپسی ناگزیر ہوئی تو حکومت پاکستان کی جانب سے فوری اقدامات کیے جائیں گے تاکہ ان کی جلد اور محفوظ واپسی ممکن بنائی جا سکے۔


مزید بتایا گیا ہے کہ ایرانی شہروں زاہدان، مشہد اور تہران میں پاکستانی کمیونٹی کے بڑے مراکز موجود ہیں، جبکہ کچھ پاکستانی شہری ایران میں ٹرانزٹ کے طور پر بھی موجود ہیں۔


پاکستانی سفارتخانہ مسلسل صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی ہنگامی صورت میں مدد فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
 

Not_Guilty

Minister (2k+ posts)
Every one should ask this question why are generals in Iran dying and not the ordinary army soldier because generals are at the fore front

In Pakistan napaak Randi fooj generals are sucking yahodi diks while poor fooji at the border dies everyday
 

jigrot

Minister (2k+ posts)
Every one should ask this question why are generals in Iran dying and not the ordinary army soldier because generals are at the fore front

In Pakistan napaak Randi fooj generals are sucking yahodi diks while poor fooji at the border dies everyday
Iranian generals are on the frontlines because they are actively engaged in a regional conflict against Israel and the West, often through proxy wars. Their visibility and involvement make them direct targets.

In contrast, Pakistan’s military leadership is not involved in a direct confrontation with Israel or the West, not because of weakness, but because of strategic restraint. Pakistan is a nuclear power with global implications, and any targeted strike on its senior military leadership would risk full-scale retaliation and destabilize the entire region.

The loss of soldiers at the border is a tragedy, no doubt but Pakistan’s security doctrine is shaped for larger geopolitical balance, not emotional reaction.

You don’t play chess by throwing away your queen first
 

Back
Top