ایران فوری معاہدہ کرے، ورنہ ایرانی سلطنت صفحہ ہستی سے مٹ جائے گی، ٹرمپ

GettyImages-2203672202cropped.jpg

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ممکنہ تباہ کن نتائج سے خبردار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ تہران فوری طور پر معاہدے پر عمل کرے، ورنہ "ایرانی سلطنت" کا نام و نشان بھی مٹ سکتا ہے۔


ٹرمپ نے یہ سخت پیغام سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹرتھ سوشل" پر جاری کیا، جہاں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کو متعدد مواقع دیے گئے تاکہ وہ معاہدہ طے کرلے، مگر ایرانی قیادت بارہا ناکام رہی۔ انہوں نے کہا:
"میں نے ایران کو انتہائی سخت الفاظ میں سمجھانے کی کوشش کی، لیکن وہ اس معاملے کو طے نہ کرسکے۔ جو کچھ ہونے والا ہے، وہ ایران کی توقعات اور اندازوں سے کہیں زیادہ تباہ کن ہوگا۔"


ٹرمپ کے مطابق، امریکا دنیا کا جدید ترین اور مہلک فوجی ساز و سامان تیار کرتا ہے، جس کا بڑا حصہ اسرائیل کے پاس پہلے ہی موجود ہے اور مزید ہتھیار بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔ ان کے بقول، اسرائیل اس ہتھیار کو مؤثر طریقے سے استعمال کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔


انہوں نے دعویٰ کیا کہ کچھ ایرانی سخت گیر عناصر نے بہادری کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ مارے جا چکے ہیں اور حالات بدستور بگڑ رہے ہیں۔
"اب تک کئی ہلاکتیں اور تباہی ہوچکی ہے، لیکن ابھی بھی وقت ہے کہ اس قتل عام کو روکا جا سکے، کیونکہ آئندہ حملے اس سے بھی زیادہ ہولناک ہوں گے،" ٹرمپ نے خبردار کیا۔


انہوں نے آخر میں کہا کہ ایران کو فوری طور پر معاہدے پر واپس آنا ہوگا، ورنہ "کچھ باقی نہیں بچے گا اور اس شے کو بھی بچانا ممکن نہ ہوگا جسے کبھی ’ایرانی سلطنت‘ کہا جاتا تھا۔"
 

jigrot

Minister (2k+ posts)
When a declining superpower tries to preserve control, it often makes desperate, emotional, or miscalculated moves
 

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
This freak was telling everyone he would want to be known as president of peace. Lanat iss shaitaan par.
 

exitonce

Prime Minister (20k+ posts)

ایران فوری معاہدہ کرے، ورنہ ایرانی سلطنت صفحہ ہستی سے مٹ جائے گی، ٹرمپ​


ABAY TRUMP HE RAH, KHUDA NA BUN.
 

Back
Top