
ایران میں 2 ہم جنس پرست خواتین کو سزائے موت سنا دی گئی ہے، ہینگا آرگنائزیشن فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین ایل جی بی ٹی کارکن ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے "بی بی سی "نے ہینگا آرگنائزیشن فار ہیومن رائٹس کے حوالے سے بتایا کہ ارومیا کی ایک عدالت نے 31 سالہ زہرہ صدیقی ہمدانی اور 24 سالہ الہام چوبدار کو "دنیا میں اخلاقی بگاڑ" پیدا کرنے کا مجرم قرار دیا ہے۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ استغاثہ نے ان پر ہم جنس پرستی اور مسیحیت کو فروغ دینے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے مخالف میڈیا سے بات کرنے کا الزام لگایا ہے۔ دونوں مجرم خواتین کو ارومیا سنٹرل جیل میں فیصلے کے بارے میں بتایا گیا۔
دوسری جانب ایرانی حکومت کے عدالتی ترجمان نے ان سزاؤں کی تصدیق کی لیکن ان کا کہنا کہ دونوں خواتین کا تعلق انسانی اسمگلنگ سے تھا۔ ان دونوں نے خواتین بالخصوص نوجوان لڑکیوں کو ورغلا کر دوسرے ملک اسمگل کرنے کی کوشش کی تھی۔
https://twitter.com/x/status/1567211913829810186
لیکن بہت سے ایرانی شہری سوشل میڈیا کے ذریعے ان دونوں کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ صدیقی ہمدانی جنہیں سارہ کے نام سے جانا جاتا ہےکا تعلق ایران کے صوبے مغربی آذربائیجان کی کرد اقلیت سے ہے۔
اس صوبے کی سرحد ترکی اور عراق سے ملتی ہے، انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پہلے سارہ صدیقی ہمدانی کو ’غیر روایتی‘ حقوق ورکر لکھا ہے۔
سارہ صدیقی ہمدانی کو ان کے جنسی رجحانات اور صنفی شناخت کے ساتھ ساتھ ان کی سوشل میڈیا پوسٹس اور ایل جی بی ٹی کے دفاع میں بیانات کے سلسلے میں حراست میں لیا گیا تھا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انہیں اکتوبر 2021 میں پاسداران انقلاب اسلامی نے ترکی میں پناہ کی غرض سے داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق سارہ صدیقی ہمدانی کو 53 دنوں کے لیے لاپتہ رہیں، جس کے دوران آئی آر جی سی کے ایک ایجنٹ نے مبینہ طور پر ان سے ’زبانی بدسلوکی‘ کی اور ان سے سخت تفتیش کی جس کے دوران انھیں پھانسی دینے یا نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دی گئیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنے بیان میں بتایا کہ زہرہ ہمدانی پر ہم جنس پرستوں کے فروغ کا الزام اس لیے لگایا گیا کیوں کہ انھوں نے گزشتہ برس سوشل میڈیا پر ہم جنس پرستوں کی ریلی کا دفاع کیا اور بی بی سی سے گفتگو میں عراق میں ہم جنس پرستوں پر مظالم پر احتجاج کیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2iranalgbtqqdeath.jpg