
سینئر صحافی اور تجزیہ کار عامر متین نے کہا ہے کہ فرض کریں اگر پی ٹی آئی کی حکومت گر جاتی ہے تو اس کے بعد یہ ہو گا کہ نوازشریف ایک بہت بڑے جلسے میں وکٹری کا نشانے بناتے ہوئے واپس آ جائیں گے۔
عامرمتین نے کہا کہ نوازشریف کچھ دیر کیلئے عدالت بھی جائیں گے جہاں ثابت ہو جائے گا کہ وہ بہت بیمار ہیں اور اس کے بعد اپنے کیسز اور اس کے ٹرائل کیلئے وہ کسی فائیو اسٹار ہوٹل میں رہیں گے جس طرح آصف زرداری رہے ہیں اور ان کے کیسز ختم ہو جائیں گے زرداری کی طرح۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد پراسیکیوشن بالکل بیٹھ جائے گی اگلا چیئرمین نیب بھی ممکنہ طور پر وہ خود لگائیں گے جو انہی کے کیسز سے نکلنے کیلئے سہولت کاری کر رہا ہو گا۔ ان سب کے کیسز ختم ہو جائیں گے اس کے بعد الیکشن ہوتے رہیں گے۔
صحافی نے مزید کہا کہ مریم نواز کیلئے یہ بہت اچھا پلان ہے کیونکہ انہوں نے ابھی 30 سے 40 سال سیاست کرنی ہے تو یہ گیم پلان اسی طرح چلتا نظر آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساری جے آئی ٹیز اور کرپشن پر باتیں کرنے والے بیٹھ جائیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس وجہ یہ ہے کہ اتنے سالوں میں عمران خان اپنے بیانیے پر کرپشن کے خلاف کام نہیں کر سکے اور کسی ایک شخص کو بھی اس حوالے سے سزا نہیں دی جا سکی۔ عامر متین نے کہا کہ سوائے اپنے چند بندوں کو بچانے کیلئے 3 سال میں کوئی ایک بڑا ایسا کیس نہیں جس میں تحقیقات ہوئی ہوں اور کسی کو سزا دی گئی ہو۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imrhh11i1i1.jpg