اگر فیصلہ الیکشن کی ساکھ پر اثرانداز ہورہاتھا تو سپریم کورٹ ازخود نوٹس لیتی

16cjksksksabbabskjdjdj.png

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اگر سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کی گئی یا اس فیصلے سے الیکشن کی ساکھ پر اثر پڑرہا تھا تو سپریم کورٹ سو موٹو نوٹس لے سکتی تھی۔

تفصیلات کے مطابق نجی خبررساں ادارے اے آروائی نیوز کے پروگرام "سوال یہ ہے" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اگر کسی فیصلے سے ملک کے الیکشن پر اثر پڑرہا تھا تو اس معاملے پر سپریم کورٹ کو نوٹس لینا چاہیے تھا، عدالتوں کے پاس سو موٹو نوٹس لینےکا اختیار ہے، اگر الیکشن کمیشن نے عدالتی فیصلے کی غلط تشریح کی تھی تو اس کا فوری طور پر سپریم کورٹ کو نوٹس لینا چاہیے تھا۔

https://twitter.com/x/status/1799461821998571556
الیکشن کیلئے عدالتی عملے کی دستیابی سے متعلق سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کچھ الیکشن ایڈمنسٹریشن کرواتی ہے کچھ عدلیہ نے کروائےہیں، تاہم عوام کا اعتماد عدلیہ پر ہوتا ہے۔

نواز شریف سے سیاسی علیحدگی سے متعلق سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میرے لیے یہ بہت مشکل فیصلے تھے مگر میں اس سیاست کے ساتھ نہیں چل سکتا تھا جو مسلم لیگ ن نے اختیار کی، اس فیصلے سے میرا ایک ذاتی رشتہ متاثر ہوتا ہے جو تقریبا میری پوری زندگی کا میاں نواز شریف سے تعلق ہے، یہ ایک بڑا قریبی اورگہرا احترام اور عزت کا رشتہ ہے۔
 

Digital_Pakistani

Chief Minister (5k+ posts)
سو موٹو لینے کے اختیارات چیف جسٹس کے پاس ہیں جو اسی صورت استعمال کریں گے جب ان کی لندن جائیدادوں کو خطرہ ہوگا
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
جب کتی چوروں سے ملی ہوئی ہو تو وہ کتی کیا گھوڑا ایکشن لیتی؟
کیا کتی اپنے خلاف ایکشن لیتی ؟
یا چوروں کے خلاف یا دونوں کے خلاف
 

Back
Top