اگر عمران خان کی حکومت گرجاتی ہے تو کس کو کیا ملے گا؟ مولانا کو کیا ملے گا؟

adai1i1i1.jpg


سربراہ پی ڈی ایم اور جمیعت علما اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ کس کو کیا ملے گا اس کا فیصلہ عوام کریں گے ہم چاہتے ہیں کہ ووٹ کی امانت عوام کو واپس کی جائے تاکہ اسی کے مطابق وزیراعظم، اسپیکر اور جس نے بھی ایوان اقتدار میں آنا ہے اسی سے آئے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام جرگہ میں میزبان سلیم صافی نے سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ مولانا فضل الرحمان سے سوال کیا کہ مسلم لیگ ن کو وزارت عظمیٰ ملے گی اور پیپلزپارٹی اسپیکر شپ لے گی مگر ان کو اس ساری جدوجہد کے بعد کیا ملے گا؟

اس کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کسی کو کچھ نہیں ملے گا، کس کو کیا ملے گا اس کا فیصلہ عوام کریں گے۔ سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ ہم ابھی بھی فوراً آزادانہ الیکشن ہی چاہتے ہیں، ہم ہر چیز اس طرح نہیں بتا سکتے یہ فیصلہ وقت اور عوام کریں گے۔


انہوں نے کہا کہ ابھی ہماری جدوجہد کا محور عدم اعتماد ہے کوئی ایسی چیز نہیں لانا چاہتے جس سے مباحثہ ہو، اس تحریک کی کامیابی کے بعد فیصلہ ہو گا کہ یہ اسمبلیاں مدت پوری کرتی ہیں یا کہ کس کو کیا ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی یا چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔

مولانا نے اس بات کا بھی عندیہ دیا کہ اس ساری پارلیمانی کوشش کے دوران اگر 23 مارچ تک یہ تحریک کامیاب نہ ہو سکی تو پھر چونکہ رمضان المبارک آ رہا ہے تو یہ بعد میں بھی ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ایسا نہیں کہہ رہا کہ یہ انہیں دنوں میں تحریک کامیاب ہو گی لیکن اگر ایسا نہ بھی ہوا تو ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ اگر تحریک عدم اعتماد کامیاب نہ ہو سکی تو پھر ہم اپنا لانگ مارچ کریں گے لیکن اس کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا کیونکہ اس تحریک کی کامیابی کی صورت میں تو ہمیں اس کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی لیکن اگر ایسا نہیں ہوتا تو امید ہے کہ پھر وہ بعد میں کیا جائے گا۔
 

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
ڈیزل نہیں کہنا آپ کے لیڈر کے استاد باجوہ صاحب نے کہا ہے
کہیں گے سو بار کہیں گے۔ باجوہ کی ایسی تیسی۔ اب سویلین بالا دستی کا چورن نہیں بیچنا پٹواری غلام ؟
 

Aliimran1

Prime Minister (20k+ posts)

Diesel ka iss tarah Fauj par openly aur orderly manors mein baat karnay ka matlab yeh hoa kah Ab Fauj ko Fazlu se dictation leni ho gi ?
I finds it a little odd or may be insulting for the Establishment —— I will wait and see how Establishment respond to this nonsense?
Yeh Pakistan kay awam aur Fauj kay liye Lamha-e- Fikirya hai? ?​

 

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
خان صاحب نے اب جلسے ہی کرنے ہیں جیسے پہلے جلسے بڑے بڑے اور بیلٹ باکس خالی ایسے ہی اب بھی ہو گا
کے پی کے بلدیاتی الیکشن سے قبل پٹواری الیکشن کمیشنر نے کپتان کے جلسے کرنے پر پابندی لگا دی تھی۔ اب آرڈیننس کے بعد کوئی مسئلہ نہیں۔ پٹواری الیکشن کمیشنر کا کمینہ پن ختم
ڈبوں میں اب ووٹ پڑیں گے
 

Sar phra Dewanah

Senator (1k+ posts)

کسی نے پوچھا " میاں صاحب ، جنید تو کیا ، عامر لیاقت کی تیسری شادی ہو چکی ،بل گیٹس بھی پاکستان آ گیا ، خاقان کی پینٹ بھی لنڈے سے مل گئ اب تو بختاور کا بیٹا بھی آ گیا . فضل الرحمن کونسلر کا الیکشن بھی جیت گیا ، پاکستان واپسی کا کوئی ارادہ ؟ " میاں صاحب کا دلیرانہ جواب " ابسولوٹلی ناٹ "​

 

Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
کے پی کے بلدیاتی الیکشن سے قبل پٹواری الیکشن کمیشنر نے کپتان کے جلسے کرنے پر پابندی لگا دی تھی۔ اب آرڈیننس کے بعد کوئی مسئلہ نہیں۔ پٹواری الیکشن کمیشنر کا کمینہ پن ختم
ڈبوں میں اب ووٹ پڑیں گے
سپریم کورٹ کی رولنگ آ گئی ہے آرڈیننس صرف ہنگامی حالت میں نافذ ہو سکتا ہے یا بجٹ نہ ہو رہا ہو اور اشد ضرورت ہو وغیرہ - جیسے خان الیکشن کمیشن کی نہیں سنتا تو الیکشن کمیشن نے آرڈیننس کو میں سے یہ مان لیا ہے کہ پارلیمنٹ کے ممبرز مہم چلا سکتے ہیں لیکن پبلک آفس ہولڈر نہیں چلا سکتا - گنڈا پور والی بات ویسے بھی اس آرڈینس سے پہلے کی تھی
 

Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
syf277
آپ کے لیڈر ہی کی زبان میں بات کرتا ہوں - سیاست پی کی ایڈمن خدا کے لئے اس بندے کو دو لفظ لکھنا سکھا دو مجھے پتا ہے یہ آپ ہی کی ڈیو ٹی کر رہا ہے - یہ صبح سے شام تک بیٹھ کر خان کے حق میں پوسٹ کو لائک دیتا اور خلاف کو ڈس لائک دیتا ہے ، اس فارم پر کوئی ایسی شرط تو نہیں کہ اتنے ہزار ڈس لائک ہوگئے تو آپ ہمیشہ کے لئے اس فارم پر سے بین مطلب تا حیات نا اہل - میرے تو تقریبا سو فیصد ڈس لائک اس ایک بندے کی وجہ سے ہیں - اب اس پوسٹ کو ڈس لائک دے کر بھاگ نہ جانا کچھ لکھنا گونگے بلوگر
 

such786

Senator (1k+ posts)
Lo g pakistan ka kanoon hi nirala hie. When there is president election in usa who runs the campaign? Obviously sitting president. Then why not in Pakistan campaign run by sitting Prime Minister?
 

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
خان صاحب نے اب جلسے ہی کرنے ہیں جیسے پہلے جلسے بڑے بڑے اور بیلٹ باکس خالی ایسے ہی اب بھی ہو گا
خدا کے خوف سے ڈرو اور جھوٹ تو نہ بولو؟...اگر پہلے بیلٹ باکس خالی ہوتے تو عمران خان
وزیر اعظم تو نہ بنتے؟...اگر یونہی تم جھوٹ بولتے رہے تو شیشہ دیکھنے کے قآبل بھی نہ رہوگے
اتنی تو چہرے پر لعنت پر چکی ہوگی…. ?
 

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
سپریم کورٹ کی رولنگ آ گئی ہے آرڈیننس صرف ہنگامی حالت میں نافذ ہو سکتا ہے
کونسی سپریم کورٹ؟ پٹواری کتا سیاسی جج فائز گٹر عیسی سپریم کورٹ نہیں
 

Back
Top