اگر بھارت روس سے تیل لے سکتا ہے تو ہمارا بھی حق بنتا ہے،اسحاق ڈار

8ishaqdarindiatail.jpg

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے،1998 میں بھی یہی کہا جارہا تھا کہ ملک ڈیفالٹ کرجائے گا مگر ایسا نہیں ہوا، میں یقین سے کہہ رہا ہوں کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، 4 سالہ مس مینجمنٹ کی وجہ سے ملک میں مہنگائی بڑھی،اب مارکیٹ کو گھبرانے اور افراتفری کا شکار ہونے کی ضرورت نہیں ہے، معاشی مسائل جلد ہوجائیں گے اور عوام پر مہنگائی کا بوجھ بھی کم ہوجائے گا۔


انہوں نے مزید کہا کہ معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کررہےہیں، ہمارے سابقہ دور میں معیشت 6 فیصد کی شرح سے ترقی کررہی تھی، اگر ملک اسی رفتار سے ترقی کرتا رہتا تو 2030 میں پاکستان بھی ترقی یافتہ ممالک کی دوڑ میں شامل ہوسکتا تھا، عالمی ادارے بھی یہ پیش گوئی کررہے تھے کہ2030 میں پاکستان جی 20 میں شامل ہوجائے گا، تاہم پانامہ کے ڈراموں نے پاکستان کی معیشت کو برباد کردیا۔

https://twitter.com/x/status/1582751956488966149
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈالر کی قدر اس وقت 200 روپے بھی کم ہونی چاہیے، 200 سے اوپر اضافہ مصنوعی ہے، ہم عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کررہے ہیں،امید ہے آنے والے دونوں میں اچھی خبریں سننے کو ملیں گی، ایک اچھی خبر کی امید ہےمگر اس کا اعلان فیٹف کے اعلان سے پہلے نہیں کرسکتے،لسٹ سے نام نکلنے سے متعلق خبر پرسوں تک آجائے گی جس کے بعدخوشخبری دیں گے، مہنگائی کم کرنے کیلئے بھی اقدامات کررہےہیں، آئندہ آنے والے دنوں میں ملک کےزرمبادلہ کے ذخائر بھی بہتر ہوجائیں گے، ہم ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے میں کامیاب ہوگئےہیں
 

انقلاب

Chief Minister (5k+ posts)
naveed ka rishtedar tou nahi najam sethi rooz thread?
جب سیاست پی کے والے ایسی متنازعہ پوسٹس لگاتے ہیں تو دھاگہ بڑا لمبا بنتا ہے۔ اشتہاروں کے لیے بہت اعلی طریقہ ہے۔ اسی لیے یہ نوتھیے جہلاء کو بین نہیں کرتے کیونکہ ان کی پوسٹس سب سے زیادہ کمنٹس کا سبب بنتی ہیں
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Putin oil and gas ki jagah in Choro ko ghanta dey ga.Putin in ko truck ki batti ke peechay laga de ga.
 

Back
Top