
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ سیاسی عدم استحکام معاشی قیامت کو جنم دے رہا ہے،ڈالر دو سو چھبیس روپے کا ہوگیا اس کے باجود آئی ایم ایف کے ساتھ ابھی بھی بیل آؤٹ معاہدہ طے نہیں پایا،ہم نیب قوانین میں ترمیم کے خلاف بھی آنا چاہتے تھے لیکن عمران خان نے اس کی اپیل دائر کر دی ہے۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک کے حالات سری لنکا جیسے ہونے کی طرف جا رہے ہیں، نومبر تک الیکشن میں جانا چاہیے، موجودہ حکومت کو 3 ماہ ہوگئے، نوازشریف کیوں نہیں آ رہے؟اکتوبر نومبر میں عام انتخابات کے علاوہ کوئی حل نہیں،ایسا نہ ہوا تو پھر کوئی بھی حکومت نہیں کر پائے گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پرویز الہی کو وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نامزد کیا ہے، کل نہیں تو پرسوں وہ حلف اٹھائیں گے،چوہدری شجاعت کے پاس بھی جانا پڑا تو جاؤں گا، چوہدری شجاعت حسین پرویز الہٰی کے ساتھ کھڑے ہونگے،کہ زرداری خرید و فروخت کی منڈی لگاتے ہیں،جہاں خرید و فروخت ہو سمجھ لیں وہاں زرداری ہیں،
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے کوئی نہیں روک سکتا، آج سپریم کورٹ میں بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ کے حق میں درخواست دائر کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی 33 ارب ڈالرز سے زائد رقم پاکستان بھیجتے ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی تعداد 90 لاکھ سے زائد ہے، سابقہ حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے اقدامات کیے تھے، جبکہ موجودہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو بنیادی حق سے محروم کر رہی ہے۔
سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم نیب قوانین میں ترمیم کے خلاف بھی آنا چاہتے تھے، عمران خان نے نیب قوانین میں ترمیم کے خلاف اپیل دائر کردی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3sheikhrasheed.jpg