
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قوم سے کیے گئے خطاب میں پیش کیے گئے ریلیف پیکج پر اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، اپوزیشن نے اس ریلیف پیکج کو یکسر مستر د کرتے ہوئے اسے دھوکہ قرار دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آج قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ کے سب سے بڑے فلاحی پروگرام کا اعلان کررہا ہوں، پاکستان میں کمزور طبقے کے خاندانوں کا ڈیٹا نہ ہونے کی وجہ سے ٹارگٹڈ سبسڈی دینا مشکل تھا۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنی تقریر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور مہنگائی کے حوالے قوم کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے ، اسی طرح سردیوں میں گیس کی کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، پاکستان کو لوٹنے والے دو خاندان اپنی دولت پاکستان لائیں اشیاء کی چیزیں آدھی کردوں گا۔
وزیراعظم عمران خان کے ریلیف پیکج اور تقریر ٹویٹر پر اپوزیشن رہنماؤں کی تنقید کا موضوع بن چکی ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زردار ی نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا ریلیف پیکج سوائے مذاق کے کچھ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا دعویٰ ہے کہ کچھ خاندانو ں کو 6 ماہ کیلئےآٹے گھی کی قیمت میں 30 فیصد کا ریلیف ملے گا، وزیراعظم صاحب 3 سالوں میں گھی کی قیمت 108فیصد، آٹا 50فیصد، گیس 300 فیصد کا اضافہ ہوچکا تھا اس کے بعد 30 فیصد کا ریلیف انتہائی کم ہے۔
https://twitter.com/x/status/1455905772131471369
رہنما پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو اپنے دور میں عالمی سطح پر گیس کی ریکارڈ قیمت اضافہ ہوا ہے مگر مقامی سطح پر پیٹرول آج کی قیمت سے آدھی تھی۔
https://twitter.com/x/status/1455892977142927361
رہنما پیپلزپارٹی شرمیلا فاروقی نے کہا کہ وزیر اعظم کا خطاب جھوٹ کا پلندہ اور عوام کو سبز باغ دکھانے کے مترادف ہے، سونامی خان نے عوام کو ریلیف پیکیج کے نام پر لولی پاپ دے کر پٹرول اور بجلی مزید مہنگا کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1455891538903449612
ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کی تقریر کے خبری تراشے شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کہ عمران صاحب کا ملکی تاریخ کا تاریخی پیکج جو فواد چودھری کے مطابق عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانے اور تکالیف دور کرنے کے لئے سنگِ میل ثابت ہوگا۔
https://twitter.com/x/status/1455881164665851907
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جھوٹ لفاظی بہتان انتقام نفرت انگیزی کا سہارالیکرکب تک حکومت کرو گے ؟ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کا مہنگائی ریلیف پیکیج عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ایک اور شرمناک کوشش ہے۔
https://twitter.com/x/status/1455891726682439686
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6oppo.jpg