
صوبائی وزیر سید یاور عباس بخاری نے بدھ کے روز الزام عائد کیا ہے کہ اپوزیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہٹانے کے لیے ان کی وفاداریاں خریدنے کی کوشش کی۔
اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے یاور عباس نے کہا کہ اپوزیشن کی ایک بڑی جماعت نے شاہانہ فوائد اور آنے والے سیٹ اپ میں اہم کردار کی پیشکش کر کے ان کی وفاداریاں خریدنے کی کوشش کی۔
صوبائی وزیر یاور عباس نے کہا کہ پی ٹی آئی کی زیر قیادت پنجاب حکومت کو دھوکا دینے پر ایم پی اے کو 100 سے 200 ملین روپے کی پیشکش کی جا رہی ہے، پی ٹی آئی کے بہت سے اراکین سے رابطہ کیا گیا ہے۔یاور عباس نے کہا کہ تمام اراکین نے اپوزیشن کی پیشکش کو نظرانداز کیا اور ہر مشکل وقت میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا کا اعادہ کیا ہے۔
یہی نہیں ایک دوسرے ٹی وی چینل کے پروگرام میں میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے یاور عباس نے دعویٰ کیا تھا کہ حکومت اور اتحادیوں کے فی کس ارکان کو 70 سے 80 کروڑ روپے کی آفر دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں حلفاً کہتا ہوں کہ مجھے بھی آفر کی گئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1501285598975467520
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ حکمران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کہیں نہیں جا رہی اور ان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہو جائے گی۔
یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن حکومتی ارکان کو 180 ملین روپے کی پیشکش کر رہے ہیں، عمران خان نے کہا میں تو کہتا ہوں کہ وہ اپوزیشن جماعتوں سے پیسے لے کر غریبوں میں تقسیم کر دینے چاہییں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pti-and-usman-buzdar-pdm.jpg