اپنے گھر اور اپنے پیاروں کو خود بچانا پڑتا ہے، مراد سعید

Arshad Chachak

Moderator
Siasat.pk Web Desk
https://twitter.com/x/status/1891068731540799992
شکریہ کرک۔
میرے پاکستانیو!
کرک کی عوام اپنے امن کے لئے نکل آئے ہیں اب آپکا کام ہے ان کی آواز ہر جگہ پہنچانا۔جب سیکورٹی کے ذمہ داران پارلیمان ،عدلیہ ،میڈیا، الیکشن کمیشن اور دیگر ادارے فتح کرنے کے بعد چلغوزے کی کاشت اور کھیتی باڑی میں مصروف ہوں۔جب ان کی تمام توانائیاں ملک کے مقبول ترین لیڈر اور ان کی پارٹی کو کچلنے اور ان کے خلاف بیانیہ بنانے میں صرف ہورہی ہوں۔ جب حفاظت کرنے والو سے ہی آپ کو خطرہ ہو تب آپ کو اپنا امن خود بحال کرنا پڑتا ہے۔جب آگ گھر کی دہلیز پر ہو اور آگ بجھانے والے آگ بھڑکا رہے ہوں تو اپنے گھر اور اپنے پیاروں کو خود بچانا پڑتا ہے۔
میرے پاکستانیو! یہ ملک ہمارا ہے، یہ گھر ہمارا ہے اور ہم نے مل کر تمام سیاسی وابستگیوں ذات پات قومیت سے بالاتر ہوکر اس کو بچانا ہے۔ ۲۰۲۲ میں جب مالاکنڈ سوات دیر بونیر میں یہ جنگ لائی گئی تو دو مرتبہ ہم نے اپنے زور بازو سے ان کو نکالا تھا، اب سابقہ فاٹا اور جنوبی اضلاع سے انکو نکالنے کا عزم کرنا ہے۔کرک آغاز ہے میرے مہمند، باجوڑ،لکی مروت، وزیرستان، ٹانک، ڈی آئی خان اور خیبر کے غیرت مندوں تیار رہو انشاءاللہ جلد مل کر وہاں بھی امن کے پرچم کے سائے تلے نکلیں گے۔اور پھر دیر باجوڑ سے لیکر بلوچستان تک سب کو متحد کرکے پنڈی اسلام آباد کا رخ کرینگے۔

آپ نے چوکیداری چھوڑ کر سیاست شروع کر دی ہے ہم نے فی الحال امن کا پرچم تھاما ہے اس سے قبل کے آپ کا کام قوم سنبھال لے اپنے مورچوں پر واپس جاؤ۔ اپنے ڈالروں کے لیے ہمیں آگ میں مت دھکیلو۔ ہمارے گھر، ہماری جانیں، ہمارے بچے، ہمارا مستقبل برائے فروخت نہیں ہے!

https://twitter.com/x/status/1891140735732158833 https://twitter.com/x/status/1891245108915286475
 
Last edited by a moderator:

exitonce

Prime Minister (20k+ posts)
double-peace-sign-beda824036.JPG

PEACE.
 

Back
Top