اپنے کپڑے پنجاب پولیس سے نہیں اتروانا چاہتا: انور مقصود

bajwa-shehbaz-imran-rjm.jpg


انور مقصود کا آرٹس کونسل میں فوج اور سیاستدانوں پر دلچسپ تبصرہ

معروف ڈرامہ و افسانہ نگار انور مقصود ویسے تو ملک کےحالات پر مذاق مذاق میں بڑی باتیں کرجاتے ہیں،لیکن اس بار تو انہوں نے کراچی آرٹس کونسل میں منعقدہ پندرہویں عالمی اردو کانفرنس سے خطاب میں عوام کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھ دیا۔

کانفرنس سے خطاب میں انور مقصود نے کہا کہ ہر حکومت نے غریبوں کو ’جانور‘ سمجھا، بھئی کتنا کماؤ گے، کتنا لوٹو گے، کتنا جھوٹ بولو گے؟ غریب تو اب کہتے ہیں آپ کی طاقت کے سوا اب کوئی طاقت نہیں، کچھ بچا ہی نہیں میرے لیے جنت کے سوا۔


انور مقصود نے کہا ہمارے وزیراعظم چھ سات ملکوں کے سامنے ہاتھ پھیلا چکے ہیں، غریب کہتے ہیں کہ ہمیں بدنام نہ کریں اپنے لیے مانگیں،باجوہ صاحب نے اپنی الوداعی تقریر میں کہا تھا فوج نے فیصلہ کیا ہے وہ سیاست سے پرہیز کرے گی اس کا مطلب ہے 74 برس فوج نے سیاست سے بدپرہیزی کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا امیروں کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں جب قرضہ مل جاتا ہے تو ایوان تالیوں سے گونج اٹھتا ہے، میں مزید کچھ الٹا سیدھا بول کر اپنے کپڑے پنجاب پولیس سے نہیں اتروانا چاہتا۔‘

کراچی آرٹس کونسل میں چار روزہ عالمی اردو کانفرنس اختتام پذیر ہوچکی ہے، کانفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، نامور ادیبوں اور شعرا، ودیگر فنکاروں نے شرکت کی۔
 
Last edited by a moderator: