
جنگ کی نوعیت اور کردار میں وقت کے ساتھ تبدیلی آر ہی ہے ، ہمیں تمام شعبوں میں اپنی سلاحیتوں میں اضافہ کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نئی جہت پر ترتیب دی جانے والی آرمی سائبر کمانڈ کا دورہ کیا اور گفتگو کرتے ہوئے کہا جنگ کی نوعیت اور کردار میں وقت کے ساتھ تبدیلی آر ہی ہے ، ہمیں تمام شعبوں میں اپنی سلاحیتوں میں اضافہ کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
فائر پاور اور سائبر ٹیکنالوجی مستقبل کی جنگوں میں نمایاں اہمیت کی حامل ہو چکی ہے۔ نئی سائبر کمانڈ کو تینوں افواد کے ساتھ مرحلہ وار منسلک کیا جائے گا، اس کمانڈ کو قومی سطح پر نیشنل سائبر اقدامات میں ہم آہنگی کا بھی حصہ بنایا جائے گا۔
پاک فوج کے سپہ سالار کا آرمی سائبر کمانڈ آمد پر کمانڈر آرمی سائبر کمانڈ لیفٹیننت جنرل آصف غفور نے استقبال کیا، اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا ودیگر افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے سائبر ڈویژن اور آرمی سینٹر آف ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کا دورہ بھی کیا ۔
دریں اثنا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے رسالپور اور نوشہرہ کا دورہ دورہ کیا اور ملٹری کالج آف انجینئرنگ پہنچنے پر یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ انہیں کالج آف انجنیئرنگ رسالپور کے امور پر بریفنگ دی گئی جبکہ کائونٹر آئی ای ڈیز ایکسپلوسیو اسکول سی ای ایم ایس بارے بھی تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1555593884134154241
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کالج کی سٹرکچرل لیب کا دورہ کیا اور کور آف انجینئرز کی مہارتوں کی تعریف کی۔ آرمر اینڈ میکنائزڈ وار فئیر سکول نوشہرہ کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں جنگی ضروریات سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ انہوں نے مشینی جنگی تربیت کے لئے سنٹر آف ایکسی لینس کا بھی افتتاح کیا اور مستقبل میں ابھرتے میدان جنگ خطرات پر قابو پانے کے اور چیلنجوں سے ہم آہنگ رہنے کے لئے افسران اور جوانوں کو تیار کرنے پر اآرمر اینڈ میکنائزڈ وار فئیر سکول کی تعریف کی۔
Last edited: