آئی ایم ایف کا پیٹرول کی فروخت پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کا مطالبہ

5immfjatcafsgsg.png

آئی ایم ایف مطالبے پر بجلی صارفین پر بھی 967 ارب روپے کا اضافہ بوجھ ڈالنے کی تیاریاں شروع : ذرائع

حکومت کی طرف سے بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدے پر عملدرآمد کا آغاز ہو چکا ہے اور اب ایک اور بڑا مطالبہ سامنے آیا ہے۔

آئی ایم ایف کی طرف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پٹرول کی فروخت پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر اشیاء پر بھی سیلز ٹیکس کی رعایت ختم کی جائے۔ وفاقی حکومت پٹرول پر 60 روپے لیوی کے ساتھ سیلز ٹیکس بھی عائد کرے اور چھوٹ ختم کر کے ٹیکس آمدنی میں اضافہ کیا جائے۔


ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے معاہدے کے مطابق پٹرولیم ڈویژن نے گیس فراہمی کی ترجیحات پر نظرثانی شروع کرتے ہوئے ترجیحی شعبوں کی فہرست سے کیپسٹو پاور پلانٹس کو نکال دیا ہے، فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز معاہدے کے تحت ہو رہا ہے۔ کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے پٹرولیم ڈویژن کی طرف سے ٹیرف کو 1100 روپے سے بڑھا کر 2750 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اس کے علاوہ آئی ایم ایف کے مطالبے پر بجلی صارفین پر بھی 967 ارب روپے کا اضافہ بوجھ ڈالنے کی تیاریاں بھی شروع کر دی آئندہ مالی سال کے لیے 6 سرکاری بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی طرف سے قیمتوں میں اضافہ کرنے کیلئے درخواستیں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو جمع کروا دی ہیں جس پر سماعت 2 اپریل کو متوقع ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ 9 مہینے کے سٹینڈبائی انتظامات کے آخری جائزے پر سٹاف لیول معاہدے پر پہنچ گیا ہے۔ اعلامیہ میں توانائی شعبے کی افادیت بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے بجلی کی ترسیل وتقسیم بہتر کرنے، طلب کے مطابق بجلی گرڈ میں ضم کرنے اور مینجمنٹ بہتر کرنے جیسے اقدامات کرنے کا کہا گیا ہے۔
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
Pakistani industry will not be able to compete with Bangladesh,India and other countries due to high energy costs.Credit goes to Bajwa,Mistry Munir,PDM1&PDM2 for ruining Pakistan’s economy.
 

kayawish

Chief Minister (5k+ posts)
Pakistani industry will not be able to compete with Bangladesh,India and other countries due to high energy costs.Credit goes to Bajwa,Mistry Munir,PDM1&PDM2 for ruining Pakistan’s economy.
Germany ka bhi Pakistan jesa haal honay wala hai.Because of expensive energy and high cost industry is running from germany to US and China.Whole german economy was only a bubble which was strong because of cheap Russian Gas.Puttin just put it OFF and Germany came to the ground.Germany is Finished and so do Europe.