آئی ایم ایف سے قرض معاہدہ طے پانے پر وزیراعظم کی مبارکباد

imfi1i1h1h.jpg


وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی بحالی کے لیے وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کی کوششوں کو سراہا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی بحالی پر وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل اور ان کی ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے معاہدے کی بحالی کے لیے بلاول بھٹو کی قیادت میں وزارتِ خارجہ کی ٹیم کو بھی مبارک باد پیش کی ہے۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی بحالی بہترین ٹیم ورک کی عمدہ مثال ہے۔

اُن کا مزید کہنا ہے کہ معاہدے کے نتیجے میں پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1547466384845717506
یاد رہے کہ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے، معاہدے کے تحت پاکستان کو ایک ارب 17 کروڑ ڈالر ملیں گے۔
 

swing

Chief Minister (5k+ posts)
It is congratulation on ultimate destruction of the nation. Such a shameless we are.
aub baychray patwarioo ko aap kia samjha rahay hain , unhay kia pata , nation destruction ka kia matlab hai
?

-
iss baat se woh yehe samjhay ge shaid maryam aur uskay baap kay khalaaf kuch keh rahay hain aur pata nahe kia keh rahay hain
 

Back
Top