
آئینہ دکھایا تو عمران خان میڈیا پر بھڑک اٹھے،شہبازشریف
مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف نے عمران خان کیخلاف تنقیدی ٹویٹ کردیا، انہوں نے لکھا کہ عمران خان آئینہ دکھانے پرمیڈیا کے خلاف ہوگئے ہیں،عمران خان کا میڈیا پربے قابو غصہ سمجھ میں آتا ہے۔ عمران خان نے اپنے جھوٹ،فریب اورکردارکشی کی سیاست کو’ٹربو چارج‘ کرنے کے لئے استعمال کیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1498546886500036608
شہبازشریف نے ٹوئٹ پر مزید لکھا کہ جب وہی میڈیا عمران خان کوآئینہ دکھا رہا ہے تو وہ اس کے خلاف ہوگئے ہیں۔ یہ فسطائی شخص کا طرز عمل ہے جوہرچیز تہس نہس کرنا چاہتا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پیکا قانون 2016میں بنا تھا، ہم اس میں محض ترمیم کر رہے ہیں،یہ قانون اس ملک کیلئے ضروری ہے،میڈیا میں70فیصدخبریں ہمارے خلاف ہوتی ہیں لیکن ہمیں اس سے فرق نہیں پڑتا‘مافیاز آزادی صحافت کے نام پر بلیک میل کر رہے ہیں اور پیسے لے کر گند اچھالا جا رہا ہے۔