اُردو زبان

Absent Mind

MPA (400+ posts)
السلام علیکم معزز اراکین.

کیسے ہیں آپ سب؟؟؟ دوستو یہاں ابوظہبی میں موسم بہت اچھا ہے سوچا اتنے اچھے موسم میں آپ سب سے بشمول منتظمین کے ایک گزارش کی جائے.

کوشش کیجیے آپ سب معزز دوست اردو میں لکھا کیجیے. رومن اردو سے سچ پوچھیں تو جان جاتی ہے. اور انگلش ویسے مجھے اتنی نہیں آتی. رہ جاتی ہے صرف اردو تو اسی میں پھر کام چلتا ہے.

میں انتظامیہ سے بھی خصوصی التجاء کروں گا کہ وہ اس بارے میں کوئی مثبت اقدام کریں.

والسلام.

www.facebook.com/Oceainadrop
 
Last edited by a moderator:

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
میری ننھی مننی آواز بھی ملا لیں ..میرے لئے بھی سزا ہے رومن پڑھنا
 
Absent Mind

MPA (400+ posts)
یہ بتائیں کہ اچهے موسم کا آپ کی اِس گزارش سے کیا لینا دینا ہے ؟

میری محترم کہتے ہیں کسی سے کوئی گزارش کرنی ہوتو اچھے موسم کا حوالہ دینا چاہیے اس سے مخاطب کی حِسِ مزاح مزید اچھی ہوجاتی ہے اور آپ کی بات کی قبولیت کا درجہ بڑھ جانے کا امکان قوی سے قوی تر ہوجاتا ہے..
 
Paramount

Banned

اردو ہے جس کا نام ہمیں جانتے ہیں داغ
سارے جہاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے

saadmahhmood83

Minister (2k+ posts)
میری بھی ایک التجا ہے کہ ، میں اردو میں لکھنا چاہتا ہوں، لیکن میری جملہ سازی ، انشا پردازی اور "عملاء " کمزور ہے ،اکثر فقروں میں ربط قائم نہیں رکھ پاتا ، جس سے تحریر بھونڈی لگتی ہے اور قارئین دلچسپی کھو دیتے ہیں ؛ کوئی پڑھتا بھی ہوگا تو دقت سے۔ "اس دا کر کے" مجھے اردو سیکھانے اور مہارت و روانی بڑھانے کے لیے بھی اس فورم میں کوئی جگہ مختص کی جائے ،جہاں صاحب زبان میمبرز ، وقتاً فوقتاً اردو کے قواعد زیر بحث لاتے رہیں ، جس سے میری اردو تحریر میں نکھار آئے جیسے گلوں پر بہار آئے۔
 
Fatima Batoul

MPA (400+ posts)
میری محترم کہتے ہیں کسی سے کوئی گزارش کرنی ہوتو اچھے موسم کا حوالہ دینا چاہیے اس سے مخاطب کی حِسِ مزاح مزید اچھی ہوجاتی ہے اور آپ کی بات کی قبولیت کا درجہ بڑھ جانے کا امکان قوی سے قوی تر ہوجاتا ہے..

آپ کہتے ہیں تو مان لیتی ہوں
 
Fatima Batoul

MPA (400+ posts)
میری بھی ایک التجا ہے کہ ، میں اردو میں لکھنا چاہتا ہوں، لیکن میری جملہ سازی ، انشا پردازی اور "عملاء " کمزور ہے ،اکثر فقروں میں ربط قائم نہیں رکھ پاتا ، جس سے تحریر بھونڈی لگتی ہے اور قارئین دلچسپی کھو دیتے ہیں ؛ کوئی پڑھتا بھی ہوگا تو دقت سے۔ "اس دا کر کے" مجھے اردو سیکھانے اور مہارت و روانی بڑھانے کے لیے بھی اس فورم میں کوئی جگہ مختص کی جائے ،جہاں صاحب زبان میمبرز ، وقتاً فوقتاً اردو کے قواعد زیر بحث لاتے رہیں ، جس سے میری اردو تحریر میں نکھار آئے جیسے گلوں پر بہار آئے۔

بات تو آپ کی صد فیصد بجا ہے لیکن سرِ دست اس کا کوئی علاج میسر نہیں ، پڑهنے والوں کو ہی برداشت سے کام لینا پڑے گا
 
MAwan

Senator (1k+ posts)
بلکل سہی فرمایا جناب ، سب کچھ اردو میں لکھا جائے اور ساتھ گوگل کے ترجمہ(ٹرانسلیشن) کا ٹکڑے (ٹیب ) کا اضافہ کیا جائے ،اگر کوئی ایسا شخص جس کو اردو نہیں آتی کم از کم وہ ترجمے سے کچھ نہ کچھ تو سمجھ سکے
 
Last edited:

Absent Mind

MPA (400+ posts)
میری بھی ایک التجا ہے کہ ، میں اردو میں لکھنا چاہتا ہوں، لیکن میری جملہ سازی ، انشا پردازی اور "عملاء " کمزور ہے ،اکثر فقروں میں ربط قائم نہیں رکھ پاتا ، جس سے تحریر بھونڈی لگتی ہے اور قارئین دلچسپی کھو دیتے ہیں ؛ کوئی پڑھتا بھی ہوگا تو دقت سے۔ "اس دا کر کے" مجھے اردو سیکھانے اور مہارت و روانی بڑھانے کے لیے بھی اس فورم میں کوئی جگہ مختص کی جائے ،جہاں صاحب زبان میمبرز ، وقتاً فوقتاً اردو کے قواعد زیر بحث لاتے رہیں ، جس سے میری اردو تحریر میں نکھار آئے جیسے گلوں پر بہار آئے۔

اہہاہا کیا عمدہ جملہ بازی ہے حضور.
بات کااختتام کمال ہے. زرا نگاہ فرمائیے......جس سے میری اردو تحریر میں نکھار آئے ...جیسے گلوں پر بہار آئے. بھئی محفل لےگئی آپ کی یہ بات.
 
Absent Mind

MPA (400+ posts)
بلکل سہی فرمایا جناب ، سب کچھ اردو میں لکھا جائے اور ساتھ گوگل کے ترجمہ(ٹرانسلیشن) کا ٹکڑے (ٹیب ) کا اضافہ کیا جائے ،اگر کوئی ایسا شخص جس کو اردو نہیں آتی کم از کم وہ ترجمے سے کچھ نہ کچھ تو سمجھ سکے

جی آپ نے اچھی تجویز پیش کی.
سہی کو "صحیح" کر لیجیے
 
Last edited:

Haristotle

Minister (2k+ posts)
کسی فورم پے اتنی بد زبانی اور بد تہذیبی کبھی نہی دیکھی تھی یہ سب اردو کا کرم ہے
 
Haristotle

Minister (2k+ posts)
بلکل سہی فرمایا جناب ، سب کچھ اردو میں لکھا جائے اور ساتھ گوگل کے ترجمہ(ٹرانسلیشن) کا ٹکڑے (ٹیب ) کا اضافہ کیا جائے ،اگر کوئی ایسا شخص جس کو اردو نہیں آتی کم از کم وہ ترجمے سے کچھ نہ کچھ تو سمجھ سکے

خدا کے لئے رحم کے جئے انکے حال پے جنھیں اردو پڑھنا نہیں اتی

کیا سمجھانا چاہتے ہیں اپ انھیں
 
GeoG

Chief Minister (5k+ posts)
Bhaai Mairay if you don't know English that well
then it could be a good opportunity for you to learn on this forum
Best way, start writing a little bit every day

I started learning A B C here
and look I can write a full sentence now

Make a new thread now please to encourage writing in English :)
 
Haristotle

Minister (2k+ posts)
تو اردو میں چہرہ دکھائیں نا یا خالص انگلش میں

اگر اردو شاعر نا پیدا ہوتا تو حسن شاید اتنا حسین نا ہوتا مغلوں کی حسن پرستی نے ہمیں ایک ایسی زبان ضرور دے دی جو آسمان و زمین کے قلابے ملانے میں اپنا ثانی نہیں رکھتی

مان لیا کہ چہرے کی عکس بندی کے لئے برش اردو کا ہی کامل ہوتا ہے

Back
Top