
ایک عام آدمی جو کہ پیشے کے اعتبار سے ڈرائیور ہے نے عمران خان کو ہٹائے جانے سے متعلق ایک سادہ سے بات کہہ کر بہت سارے لوگوں کوسوچنے پر مجبور کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صحافی و اینکر پرسن اجمل جامی نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ یہ شاہد جاوید کا عمران خان کیلئے پیغام ہے۔
ویڈیو میں ایک شخص گاڑی چلاتا دکھائی دے رہا ہے، جس سے غالبا اجمل جامی خود گفتگو کرتے ہوئے ان کی ویڈیو بھی بنارہے ہیں، اجمل جامی نے شاہد جاوید سے سوال کیا کہ آپ ووٹ ڈالتے ہیں؟
https://twitter.com/x/status/1581267595134930944
شاہد جاوید نے جواب دیا کہ ساری عمر ووٹ ڈالا ہے، 62 سال ہوگئے ہیں ووٹ ڈالتےہوئے، پہلے ہم نے اپنے والد کی سنت پوری کرتے ہوئے ن لیگ کو ووٹ ڈالا ، پھر عمران خان آیا اس کی تقریریں سنی، اس کی باتیں سنیں ، اسے روتے ہوئے بھی دیکھا۔
شاہد جاوید نے کہا دل و دماغ نے عمران خان کو تسلیم کیا، کہ یہ شخص سچا ہے، لہذا ہم نے عمران خان کووٹ ڈالا،مگر "انہوں" نے اسے اٹھا کر پھینک دیا۔
شاہد جاوید نے مزید کہا میں اس کی باتوں پر یقین کرتا ہوں اور ایمان لے آیا ہوں اور آئندہ ووٹ عمران خان کو دوں گا۔
https://twitter.com/x/status/1581262891411705856
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/17ajmanaljamivideo.jpg